متنازعہ زرعی قوانین کو لے کر مودی حکومت اور کسانوں کے درمیان رخنہ اندازی جاری ہے۔ اس درمیان سپریم کورٹ کے ذریعہ تشکیل کردہ کمیٹی نے آج پہلی میٹنگ کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ منگل کے روز نئی دہلی واقع پوسا کیمپس میں کمیٹی کے اراکین اشوک گلاٹی، انیل گھنوٹ اور پرمود جوشی نے میٹنگ کر کے آگے کے لائحہ عمل پر گفت و شنید کی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ 21 جنوری کو وہ کسان لیڈروں سے ملاقات کریں گے تاکہ ان کی رائے لی جا سکے۔
Published: undefined
کمیٹی کی میٹنگ آج صبح 11.30 بجے شروع ہوئی تھی جو کہ تقریباً دو گھنٹے چلی۔ اس میٹنگ میں کمیٹی کے چوتھے رکن بھوپندر سنگھ مان شامل نہیں ہوئے کیونکہ انھوں نے پہلے ہی اس کمیٹی سے خود کو الگ کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ میٹنگ کے بعد کمیٹی رکن انل گھنوٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ کمیٹی زراعتی قوانین کی مخالفت اور حمایت کرنے والے کسانوں اور کسان تنظیموں سے بات کرے گی۔ کمیٹی ریاستی حکومتوں، ریاستی منڈی بورڈ، کسان تنظیموں، کوآپریٹیو اور دیگر متعلقہ فریقوں سے بھی تبادلہ خیال کرے گی۔
Published: undefined
انل گھنوٹ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ کسانوں کو بات چیت کے لیے رضامند کرنا ضروری ہے کیونکہ انھوں نے کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کی بات کہی ہے۔ گھنوٹ نے مزید کہا کہ وہ ایک ویب سائٹ تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ کسان نجی طور پر بھی اپنی رائے کا اظہار کر سکیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined