نئی دہلی: مودی کابینہ میں پہلی توسیع اور تنظیم نو کے بعد نئی کابینہ اور وزراء کونسل کی پہلی میٹنگ آج شام ہوگی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کابینہ کا اجلاس آج شام 5 بجے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ہوگا۔ اس کے بعد سات بجے وزرا کونسل کا اجلاس ہوگا۔ وزراء کونسل کے اجلاس میں تمام کابینہ اور وزراء مملکت شریک ہوں گے۔
Published: undefined
قابل ذکر یہ ہے کہ پہلے سے طے شدہ نظام الاوقات کے مطابق کابینہ کا اجلاس بدھ کی صبح 11 بجے ہونا تھا، لیکن کابینہ میں توسیع اور تنظیم نو کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا۔ بدھ کی شام 43 نئے وزرا نے حلف لیا، جن میں 15 کابینہ کے وزیر اور 28 وزیر مملکت شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کابینہ میں وزرا کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔ کابینہ میں توسیع کے بعد پی ایم مودی نے ٹوئٹ کیا اور نئے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کی میعاد کے لئے نیک خواہشات پیش کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined