ایودھیا میں نو تعمیر مہرشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈہ کا افتتاح 30 جنوری کو وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے کیے جانے کے فوراً بعد دہلی سے ایودھیا کے لیے پہلی فلائٹ نے پرواز بھری۔ اس خاص موقع پر انڈیگو فلائٹ کے پائلٹ کیپٹن آشوتوش شیکھر نے ’جئے شری رام‘ کہہ کر سبھی مسافروں کا استقبال کیا۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے اس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ اس میں پائلٹ مسافروں کو خطاب کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ پائلٹ کیپٹن آشوتوش شیکھر مسافروں سے کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ ’’یہ میرے لیے بہت بڑی خوش قسمتی ہے کہ آج میری کمپنی انڈیگو نے مجھے اس لائق سمجھا کہ اس اہم فلائٹ کی کمانڈ مجھے دی گئی۔ امید کرتے ہیں کہ آپ کا سفر ہمارے ساتھ بہت اچھا اور کامیاب ہوگا... جئے شری رام۔‘‘ اس پر کئی مسافروں نے بھی جواب میں ’جئے شری رام‘ کہا۔
Published: undefined
اے این آئی کی طرف سے شیئر کردہ ایک دیگر ویڈیو میں ایودھیا دھام کے سفر کے دوران فلائٹ میں لوگ ’ہنومان چالیسا‘ کا ورد کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ایک ویڈیو میں یہ بھی دکھائی دے رہا ہے کہ فلائٹ جیسے ہی رَنوے پر ٹیک آف کے لیے چلتی ہے تو مسافروں کے درمیان ’جئے شری رام‘ کے نعرے گونجنے لگتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined