نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ متاثرہ مریض کی عمر 34 سال ہے اور اس کی کوئی غیر ملکی سفر کی تاریخ نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں منکی پاکس کے مریضوں کی تعداد 4 ہوہ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص نے حال ہی میں ہماچل پردیش کے شہر منالی میں ایک اسٹیج پارٹی میں شرکت کی تھی۔
Published: 24 Jul 2022, 11:46 AM IST
منکی پاکس بیماری کی علامات ظاہر ہونے کے بعد متاثرہ مریض کو تقریباً تین دن قبل مولانا آزاد میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ مریض کے نمونے ہفتہ کے روز نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی) پونے کو بھیجے گئے تھے، ان کا نتیجہ پازیٹو آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ شخص کے رابطے میں آنے والے افراد کا پتہ لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
Published: 24 Jul 2022, 11:46 AM IST
اس سے قبل کیرالہ میں اس بیماری کے 3 مریضوں کی تصدیق کی جا چکی ہے، تینوں ہی مریض متحدہ عرب امارات سے واپس لوٹے ہیں اور وہیں ایک متاثرہ شخص کے رابطے میں آئے تھے۔
عالمی ادادرہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی منکی پاکس بیماری کی وجہ سے ہفتے کے روز عالمی صحت ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈنام گیبریئس نے کہا کہ منکی پاکس کا پھیلنا بین الاقوامی تشویش کا باعث ہے۔
Published: 24 Jul 2022, 11:46 AM IST
خیال رہے کہ منکی پاکس وائرس متاثرہ جانوروں سے بالواسطہ یا براہ راست رابطے کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ وائرس کی انسان سے انسان میں منتقلی زخموں کے ساتھ براہ راست رابطہ، روبرو بات چیت، جلد سے جلد کے رابطہ اور سانس میں موجود قطروں کے ذریعے ممکن ہو سکتی ہے۔
Published: 24 Jul 2022, 11:46 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 24 Jul 2022, 11:46 AM IST
تصویر: پریس ریلیز