انبالہ: ہندوستانی فضائیہ کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کے لئے بدھ کو پانچ رافیل جنگی طیارے ہندوستان پہنچ گئے۔ فرانس کی جنگی طیارہ ساز کمپنی دساں (دسالٹ) کے ساتھ نریندر مودی حکومت نے 36 رافیل جنگی طیارہ خریدنے کے لئے 59 ہزارکروڑ روپے کا سودا کیا تھا اور پہلی کھیپ کے طور پر پانچ طیارے ہندوستان پہنچ گئے۔ دوسری کھیپ میں پانچ اور رافیل اگلے کچھ مہینوں میں آجائیں گے۔ امید ہے کہ 2022 تک سبھی 36 رافیل ہندوستان کو مل جائیں گے۔ ان طیاروں کو فضائیہ کے گولڈن ایرو 17 اسکوارڈن میں شامل کیا جائے گا۔
Published: undefined
فرانس نے گزشتہ برس اکتوبر میں پہلا رافیل طیارہ ہندوستان کے حوالے کیا تھا اور اس تقریب میں شامل ہونےکے لئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ وہاں گئے تھے۔ رافیل کی پہلی کھیپ کو فرانس سے ہندوستان لانے کی قیادت گروپ کیپٹن ہرکریت سنگھ نے کی ہے۔ رافیل جنگی طیارہ اس وقت دنیا میں سب سے جدیدترین جنگی طیارہ مانا جاتا ہے۔ گلوان میں ہندوستانی فوجیوں اور چینی فوجیوں کے تصادم کے بعد پڑوسی ملک کے ساتھ رشتوں کے پیش نظر ان طیاروں کی اہمیت دوچند ہوگئی ہے۔
Published: undefined
رافیل جنگی طیاروں کے اڑانے کے ساتھ ساتھ اس کی رکھ رکھاؤ کے لئے بھی فضائیہ کے افسران اور انجینئروں نے کئی مہینے فرانس میں رہ کر تربیت حاصل کی ہے۔ پہلی کھیپ میں پانچ رافیل جنگی طیاروں میں تین ایک اور دو ڈبل سیٹ والے ہیں۔ رافیل کا کمبیٹ ریڈیس 3700 کلومیٹر ہے۔ کمبیٹ ریڈیس وہ دائرہ ہوتاہے کہ جس میں جہاز اپنے اڑنے کی جگہ سے جتنی دور جاکر کامیابی کے ساتھ حملہ کرکے لوٹ سکتا ہے۔
Published: undefined
ہندوستان نے اپنی ضرورت کے مطابق اس میں ہائلی ایجل ماڈیولر میونیشن ایکسٹینڈیڈ رینج (ہیمر) میزائل فٹ کروائی ہے جو کم دوری کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ اس میزائل کی فضا سے زمین پر مار کرنے کی اہلیت کافی بہتر ثابت ہوسکتی ہے۔ ہیمر میزائل کو بنکر اور کچھ خفیہ مقامات کو تباہ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ایسے میں مشرقی لداخ کی پہاڑیوں میں جنگ کی صورت میں یہ میزائل کافی مددگار ثابت ہوں گی۔
Published: undefined
رافیل ایک منٹ میں اٹھارہ ہزار میٹر کی اونچائی پر جاسکتا ہے اور55000 ہزار فٹ کی بلندی سے حملہ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ اس معاملے میں چین کے جے۔20 اور پاکستان کے ایف۔16 رافیل کے آگے نہیں ٹکتے ہیں۔ دو انجن والے اس جیٹ فائٹر میں ہوا میں بھی ایندھن بھرنے کی سہولت ہے۔ رافیل کی زیادہ سے زیادہ رفتار 2223 کلومیٹر ہے اور لمبائی پندرہ میٹر ہے اور اس کا وزن 9979 کلوگرام ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز