ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے ضروری فنڈ نہیں ہے!
Published: undefined
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا، ’’بی جے پی صدر جے پی نڈا نے مجھے آندھرا پردیش یا تمل ناڈو سے الیکشن لڑنے کا آپشن دیا تھا، مگر میں نے انکار کر دیا۔ ہفتہ دس دن تک سوچنے کے بعد میں نے جواب دیا۔ میرے پاس الیکشن لڑنے کے لیے اتنے پیسے نہیں ہیں، چاہے وہ آندھرا پردیش ہو یا تمل ناڈو۔ جیتنے میں معاون بننے والے مختلف فیکٹرس کا بھی سوال ہے، کیا آپ کا تعلق کسی خاص کمیونٹی یا مذہب سے ہے؟ کیا آپ اس سے تعلق رکھتے ہیں؟ میں نے کہا نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ میں ایسا کر سکتی ہوں۔‘‘
Published: undefined
نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ’’میں بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری دلیلیں تسلیم کر لیں، اس لیے میں الیکشن نہیں لڑ رہی ہوں۔‘‘ جب ان سے پوچھا گیا کہ ملک کے وزیر خزانہ کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے اتنے فنڈز کیوں نہیں ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا کنسولیڈیٹڈ فنڈ ان کا ذاتی فنڈ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ’’میری تنخواہ، میری کمائی اور میری بچت میری ہے، ہندوستان کا کنسولیڈیٹڈ فنڈ نہیں ہے۔‘‘
Published: undefined
وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ وہ دوسرے امیدواروں کے لیے مہم چلائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں میڈیا کے بہت سے پروگراموں میں حصہ لوں گی اور امیدواروں کے ساتھ رہوں گی- میں انتخابی مہم میں رہوں گی۔‘‘ واضح رہے کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کرناٹک سے راجیہ سبھا کی رکن ہیں۔
چند روز قبل ان کے شوہر پرکلا پربھاکر کا ایک بیان میڈیا میں آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’الیکٹورل بانڈ ہندوستان ہی نہیں بلکہ دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ ہے، یہ بہت اہم ایشو بنے گا۔ بی جے پی کی لڑائی اپوزیشن یا پھر دیگر پارٹیوں سے نہیں ہوگی بلکہ اس ایشو کی وجہ سے اصل لڑائی بی جے پی اور ملک کی عوام کے درمیان ہوگی۔‘‘
Published: undefined
دریں اثنا نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر پی ایم او کے حوالے سے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی جائیداد و املاک کی ایک فہرست شائع ہوئی ہے، جس کے مطابق وزیر خزانہ کے پاس دیگر کابینی وزراء کے مقابلے میں بہت کم اثاثے ہیں۔ وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق 31.03.2023 تک نرملا سیتا رمن کی جائیداد رہائشی عمارت 17051400 روپے (شوہر کے ساتھ مشترکہ جائیداد)، غیر زرعی زمین 708800 روپے، بجاج چیتک اسکوٹر کی قیمت 28260 روپے، زیورات 1846987 روپے، بینک بینلس 3552666 روپے، پی پی ایف 159763 روپے، میوچوئل فنڈ 580424 روپے، دیا گیا قرض 270000 روپے اور دیگر حاصل شدہ آمدنی 508536 روپے کے اثاثے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined