نئی دہلی: ملک ابھی تک کورونا کی وبا سے پوری طرح نجات نہیں پا سکا تھا کہ اب اس کے نئے سب ویرینٹ جے این.1 نے دستک دے دی ہے۔ کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملوں نے ایک بار پھر ملک میں تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے۔ کورونا کے نئے ویرینٹ جے این.1 کے کل 21 معاملے سامنے آ چکے ہیں اور آہستہ آہستہ ان میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کئی ریاستوں میں مختلف اصول نافذ کئے گئے ہیں۔
Published: undefined
کورونا کے نئے ویرینٹ کے پیش نظر چنڈی گڑھ انتظامیہ نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے اور عوام کو ایک بار پھر ماسک لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ گنجان علاقوں میں ماسک ضرور پہنیں۔ وہیں، بھیڑ والے علاقوں میں جانے سے بچنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
Published: undefined
کرناٹک میں کووڈ 19 کے 20 نئے معاملے رونما ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے دو اور افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ریاستی محکمہ صحت نے بدھ (20 دسمبر) کو بلیٹن جاری کر کے یہ معلومات دی۔ بلیٹن کے مطابق 16 دسمبر کو بنگلورو میں ایک 44 سالہ مریض کا انتقال ہو گیا، جبکہ 17 دسمبر کو 76 سال کے ایک مریض کی موت ہو گئی۔ ان میں سے ایک کو مریض میں بیماری کی علامات نہیں تھیں، جبکہ دوسرے مریض کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔
Published: undefined
دہلی کے وزیر صحت سورابھ بھدواج نے بدھ کے روز کہا کہ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ ہے لیکن اس کی علامات ہلکی ہیں اور قومی دارالحکومت کی حکومت پوری طرح سے چوکس ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات میں اضافے کے درمیان عہدیداروں نے بتایا کہ دہلی حکومت جینوم کی ترتیب کی نگرانی میں اضافہ کرے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
ویڈیو گریب