ریلوے بورڈ نے وندے بھارت سمیت سبھی ٹرینوں کے اے سی چیئر کار اور ایگزیکٹیو کلاس میں سفر کرنے والوں کو بڑی راحت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ نے کہا ہے کہ وندے بھارت سمیت سبھی ٹرینوں کے اے سی چیئر کار اور ایگزیکٹیو کلاس کے کرایہ میں 25 فیصد تک کی کمی کی جائے گی۔ ریلوے بورڈ نے سبھی زون سے ان ٹرینوں میں رعایتی کرایہ منصوبہ شروع کرنے کو کہا ہے جن میں گزشتہ 30 دنوں میں مسافروں کی تعداد 50 فیصد سے کم رہی ہے۔
Published: undefined
ریلوے بورڈ نے ایک حکم میں کہا ہے کہ وندے بھارت، انوبھوتی اور وسٹاڈوم بوگیوں والی سبھی ٹرین میں اے سی چیئر کار اور ایگزیکٹیو کلاس کے کرایہ میں مسافروں کی تعداد کی بنیاد پر 25 فیصد تک کی تخفیف کی جائے گی۔ حکم کے مطابق کرایہ میں رعایت ٹرانسپورٹیشن کے مسابقتی میڈیم کے کرایہ پر بھی منحصر کرے گا۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ ریل خدمات کے زیادہ استعمال کو دھیان میں رکھتے ہوئے وزارت نے ریلوے کے الگ الگ ڈویژن کے پرنسپل چیف کمرشیل منیجر کو اے سی سیٹ والی ٹرینوں کے کرایہ میں رعایت دینے کا اختیار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے بورڈ کے حکم میں کہا گیا ہے کہ ’’انوبھوتی اور وسٹاڈوم بوگیوں سمیت اے سی سیٹ والی سبھی ٹرین کی اے سی چیئر کار اور ایگزیکٹیو کلاس میں تخفیف کا یہ منصوبہ نافذ ہوگا۔‘‘ ریلوے بورڈ کے حکم میں کہا گیا ہے کہ اصل کرایہ پر ملنے والی رعایت زیادہ سے زیادہ 25 فیصد تک ہو سکتی ہے۔ ریزرویشن چارج، سپرفاسٹ سرچارج، جی ایس ٹی وغیرہ الگ سے لیے جا سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined