ہاویری: جنگ زدہ یوکرین میں فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے نوین شیکھرپا گیان گودر کے لواحقین کو امید ہے کہ ہلاک ہونے والے نوجوان کی لاش کو جلد از جلد ہندوستان واپس لایا جائے گا۔ اہل خانہ کو ابھی تک حکام کی جانب سے کوئی خاص معلومات نہیں ملی ہیں کہ ان کے بیٹے کی لاش کب وطن واپس لائی جائے گی۔
متوفی نوین کے بھائی ہرش نے بدھ کو کہا کہ کوئی بھی اس بات کی تصدیق نہیں کر رہا ہے کہ آیا لاش واپس لائی جائے گی یا نہیں۔ ہمارا کہنا ہے کہ اس کی لاش ہمارے پاس واپس لائی جائے۔ اس کے دوست زندہ واپس آ رہے ہیں اور ہمیں اس کی موت کی خبر ملی ہے۔ نوین کے والد شیکھرپا نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کو کھو چکے ہیں اور چاہتے ہیں کہ حکومت باقی لڑکوں کو زندہ واپس ہندوستان لائے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں طلباء یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں، یہ ہمارے ملک کے آثاثے ہیں۔ انہیں بحفاظت واپس لایا جائے۔
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے کہا ہے کہ انہوں نے وزارت خارجہ سے اپیل کی ہے کہ اگر فوری طور پر ممکن نہیں ہے تو دو یا تین دن میں لاش کو لایا جائے۔ نوین کی لاش جنگی علاقے میں ہے جس کی وجہ سے افسران کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اس خبر سے نوین کے اہل خانہ اور رشتہ داروں میں غم ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی، سابق وزیر اعلیٰ بی ایس۔ یدی یورپا نے متوفی نوین کے اہل خانہ سے ذاتی طور پر بات کی ہے اور یقین دلایا ہے کہ لاش کو ہندوستان واپس لانے کی تمام کوششیں کی جائیں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined