قومی خبریں

دہلی میں شدید گرمی نے توڑا 74 سال کا ریکارڈ، 70 سے زیادہ اموات!

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی-این سی آر میں لوگوں کو جلد ہی گرمی سے راحت ملنے کی امید ہے، کیونکہ مانسون اس ماہ کے آخر تک پہنچ جائے گا۔ تاہم، اس بار گرمی نے 74 سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں شدید گرمی / یو این آئی</p></div>

دہلی میں شدید گرمی / یو این آئی

 
PREM SINGH

نئی دہلی: دہلی میں گزشتہ چند ہفتوں میں شدید گرمی کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور گرمی کی لہر کے دنوں کی تعداد نے گزشتہ کئی دہائیوں کے ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس موسم گرما میں دیکھے گئے ہیٹ ویو کے دنوں کی تعداد گزشتہ 74 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔

Published: undefined

صرف گرمی کی لہر ہی نہیں بلکہ اس سال مئی اور جون کے درمیان دہلی میں جس طرح کی گرمی دیکھی گئی اس نے پہلے ہی کئی ریکارڈ توڑ دیے تھے۔ گزشتہ ماہ 29 مئی کو دہلی میں درجہ حرارت 46.8 ریکارڈ کیا گیا، جو کہ 29 مئی 1944 کو ریکارڈ کیے گئے 47.2 ڈگری کے بعد یہ دوسرا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔ 1998 میں دہلی کا درجہ حرارت 46.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Published: undefined

اس کے علاوہ گزشتہ کئی دہائیوں میں ایسے لگاتار 7 نہیں گزرے جب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس یا اس سے زیادہ رہا ہو لیکن اس مرتبہ ایسا ہی ہوا ہے۔ اس سے قبل 1998 میں لگاتار 4 دن ایسے تھے جب درجہ حرارت 45 ڈگری سے زیادہ تھا۔

Published: undefined

مزید برآں، موجودہ مرحلے میں مسلسل 6 دنوں تک 'گرم رات' کے حالات رہے (جب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے زیادہ اور کم از کم درجہ حرارت معمول سے کم از کم 4.5 ڈگری زیادہ ہو)۔ 19 جون کو رات کے وقت 35.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو 1964 کے بعد دارالحکومت میں سب سے زیادہ کم سے کم درجہ حرارت تھا۔

آئی ایم ڈی کے مطابق، گرمی کی لہر کا دن وہ ہوتا ہے جب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت یا تو 45 ڈگری سیلسیس یا اس سے زیادہ ہو، یا جب یہ 40 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ہو اور معمول سے کم از کم 4.5 ڈگری سیلسیس زیادہ ہو۔

Published: undefined

دہلی-این سی آر میں پچھلے کچھ دنوں میں جس طرح درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے، اس کی وجہ سے کئی لوگوں کے بیمار ہونے اور متعدد اموات کی خبریں سامنے آئیں۔ میڈیا میں شائع ہونے والی مختلف رپورٹوں کے مطابق دہلی میں اب تک 70 لوگوں کی جان گرمی کی وجہ سے گئی ہے۔ اگر ہم غازی آباد اور این سی آر کے دیگر شہروں کی بات کریں تو یہاں بھی یہ تعداد 50 سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے ان اعداد و شمار کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Published: undefined

غنیمت کی بات یہ ہے کہ دہلی میں گزشتہ دو دنوں سے موسم خوشگوار ہے۔ مطلع ابر آلود ہے اور وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ دہلی کے لوگوں کو شدید گرمی سے کچھ راحت ضرور ملی ہے لیکن محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں گرمی ایک بار پھر بڑھ سکتی ہے۔ تاہم، دہلی اور این سی آر میں مہینے کے آخر میں بارش کا امکان ہے۔ یعنی اگلے چند دنوں کے بعد دہلی این سی آر میں مانسون کی بارش کا امکان ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو جون کے آخر اور جولائی کے پہلے ہفتے میں گرمی سے راحت مل سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined