نئی دہلی: وزارت داخلہ نے سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے لئے ہندی اور انگریزی کے علاوہ 13 علاقائی زبانوں میں کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی) امتحان منعقد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ تاریخی فیصلہ داخلہ اور تعاون کے وزیر امت شاہ کی پہل پر سی اے پی ایف میں مقامی نوجوانوں کی شرکت بڑھانے اورعلاقائی زبانوں کو فروغ دینے کے لئے کیا گیا ہے۔
Published: undefined
ہندی اور انگریزی کے علاوہ سوالیہ پرچہ درج 13 علاقائی زبانوں میں ترتیب دیا جائے گا۔ آسامی، بنگالی، گجراتی، مراٹھی، ملیالم، کنڑ، تمل، تیلگو، اوڈیا، اردو، پنجابی، منی پوری اور کونکنی۔ اس فیصلے کے نتیجے میں لاکھوں امیدوار اپنی مادری زبان یا علاقائی زبان میں امتحان میں شرکت کر سکیں گے جس سے ان کے انتخاب کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ وزارت داخلہ اور اسٹاف سلیکشن کمیشن متعدد ہندوستانی زبانوں میں امتحان کے انعقاد کو آسان بنانے کے لیے موجودہ ایم او یو کے ضمیمہ پر دستخط کریں گے۔
Published: undefined
کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی) اسٹاف سلیکشن کمیشن کے ذریعے منعقد کیے جانے والے بڑے امتحانات میں سے ایک ہے، جس میں ملک بھر سے لاکھوں امیدوار شرکت کرتے ہیں۔ ہندی اور انگریزی کے علاوہ یہ امتحان 1 جنوری 2024 سے 13 علاقائی زبانوں میں لیا جائے گا۔
Published: undefined
اس فیصلے کے بعد، توقع ہے کہ ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں مقامی نوجوانوں کو اپنی مادری زبان میں امتحان دینے کے اس موقع کا استعمال کرنے اور ملک کی سروس میں کیریئر بنانے کے لئے بڑی تعداد میں آگے آنے کی حوصلہ افزائی کے لئے وسیع مہم شروع کریں گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ علاقائی زبانوں کے استعمال اور ترقی کی حوصلہ افزائی کے لیے پرعزم ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined