نئی دہلی: ہندوستان، روس، ایران اور پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے سیکورٹی سربراہوں نے آج افغانستان میں واقعات کے پیشرفت کے علاقائی سلامتی کے منظرنامے پر پڑنے والے اثرات پر گہرا غور و خوض کیا اور تسلیم کیا کہ افغانستان میں ہونے والی پیشرفت نہ صرف اس ملک کے لوگوں بلکہ پڑوسی اور آس پاس کے ممالک پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔
Published: undefined
ایران، روس، قزاقستان، جمہوریہ کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے قومی سلامتی کے مشیروں نے آج یہاں ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال کی صدارت میں افغانستان کے بارے میں دہلی علاقائی سلامتی مذاکرات میں شرکت کی۔ ہندوستان کی پہل کے تحت منعقد ہونے والی اس میٹنگ میں پاکستان اور چین کو بھی مدعو کیا گیا تھا لیکن انہوں نے اس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز