واشنگٹن: چین کی عالمی سطح پر ترقی کا راستہ روکنے میں اور اپنے دشمنوں کے لئے کئے گئے اقدامات میں ناکامی سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ اپنی سابقہ طاقت کھو بیٹھا ہے۔ یہ دعوی نیشنل انٹرسٹ میں شائع ایک مقالے میں کیا گیا ہے۔ امریکن بین الاقوامی تعلقات کے جریدے نیشنل انٹرسٹ کے شائع کردہ مقالے میں کہا گیا ہے کہ سرد جنگ کے بعد امریکہ کی زیرِ قیادت شروع ہونے والا واحد قطبی عالمی نظام اب تبدیل ہونا شروع ہو گیا ہے۔
Published: undefined
مقالے میں افغانستان اور عراق میں امریکہ کی ہزیمت کی طرف توجہ مبذول کروائی اور کہا گیا ہے کہ واشنگٹن نے مشرق وسطیٰ میں خاص طور پر شام، یمن اور لیبیا کے بحرانوں سے متعلق کوئی موقف اختیار کرنے کا کام انقرہ، ماسکو اور تہران پر چھوڑ دیا ہے۔ ان عناصر کے ساتھ ساتھ چین کی عالمی سطح پر ترقی کا راستہ روکنے میں اور اپنے دشمنوں کے لئے اٹھائے گئے اقدامات میں ناکامی سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ اپنی سابقہ طاقت کھو بیٹھا ہے۔
Published: undefined
مقالے میں اس پہلو پر بھی غور کیا گیا ہے کہ واحد قطب والے عالمی نظام کے بعد نیا عالمی نظام کیا ہو گا۔ تجزئیے میں کہا گیا ہے کہ اس وقت امریکہ، چین اور روس کی شرکت سے کثیر قطبی یا پھر 2 قطبی نظام جیسے مختلف نظام ایجنڈے پر ہیں۔ مزید کہا گیا ہے کہ یہ متعدد عالمی نظام ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رقابت کی حالت میں ہیں اور کسی ایک نظام کے غالب ہونے میں بیسیوں سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined