لوک سبھا انتخاب کے ساتوں مراحل ختم ہونے کے بعد اب 4 جون یعنی منگل کے روز ووٹ شماری ہوگی۔ اس سے عین قبل آج الیکشن کمیشن نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں کئی اہم باتیں لوگوں کے سامنے رکھیں۔ سب سے پہلے تو الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخاب 2024 میں حصہ لینے والے سبھی ووٹرس کا کھڑے ہو کر استقبال کیا۔ پھر میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پیر اور جمعہ کو ووٹنگ نہیں کرائی جانی چاہیے، کیونکہ ان دنوں کے درمیان بہت طویل فاصلہ ہو جاتا ہے۔
Published: undefined
دراصل الیکشن کمیشن سے جمعہ اور پیر کے روز ووٹنگ کے بارے میں سوال کیا گیا تھا جس پر انھوں نے کہا کہ جمعہ اور پیر کی بات بالکل درست ہے۔ اس الیکشن میں ہم نے کچھ اسباق حاصل کیے ہیں، جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ جمعہ اور پیر کی ووٹنگ نہیں کرانی چاہیے۔ علاوہ ازیں انتخاب گرمی سے پہلے ہو جانے چاہئیں۔ راجیو کمار نے کہا کہ ہم نے اسمبلی انتخابات میں ایسا ہی کیا تھا، لیکن یہ (لوک سبھا انتخاب) اتنا بڑا عمل ہے کہ ہم اس مرتبہ اسے نہیں کر پائے۔ الیکشن کمشنر نے اس کے لیے ملک کے الگ الگ حصوں میں تہواروں، امتحانات اور سیکورٹی فورسز کی نقل مکانی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
Published: undefined
پریس کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے یہ بھی جانکاری دی کہ ہم نے 642 ملین ووٹرس کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ سبھی جی 7 ممالک کے ووٹرس کا 1.5 اور یوروپی یونین کے 27 ممالک کے ووٹرس کا 2.5 گنا ہے۔ ساتھ ہی راجیو کمار نے کہا کہ انتخابی اہلکاروں کے احتیاط و مستعدی سے کیے گئے کام کی وجہ سے ہم نے از سر نو ووٹنگ کے کم معاملے یقینی بنائے۔ ہم نے 2019 میں 540 کے مقابلے 2024 کے لوک سبھا انتخاب میں 39 از سر نو ووٹنگ دیکھے۔ اس میں بھی 39 میں سے 25 از سر نو ووٹنگ تو صرف دو ریاستوں میں ہوئے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ان عام انتخابات میں سے ایک ہے جس میں ہم نے تشدد نہیں دیکھا۔ یہ ہماری دو سال کی تیاری کا نتیجہ ہے۔
Published: undefined
چیف الیکشن کمشنر نے 4 جون کو لوک سبھا انتخاب کے نتائج اعلان کرنے کے لیے اختیار کیے جانے والے ووٹ شماری کے عمل سے متعلق بھی جانکاری دی۔ انھوں نے کہا کہ مکمل ووٹ شماری کا عمل پوری طرح سے مضبوط ہے۔ جس طرح گھڑی صحیح ٹائم بتاتا ہے، یہ بھی بالکل اسی طرح درست ہے۔ سب سے پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی شروع ہوگی، اس کے نصف گھنٹے بعد ہی ہم ای وی ایم کی گنتی شروع کر دیں گے، اس میں کوئی شبہ نہیں ہے۔
Published: undefined
کل ہونے والی ووٹ شماری سے متعلق تفصیلی جانکاری دیتے ہوئے راجیو کمار نے کہا کہ ’’میں پوری ذمہ داری اور عزم کے ساتھ کچھ باتیں کہنا چاہتا ہوں۔ ووٹ شماری اور دیگر انتخابی عمل کے لیے ایک بہت مضبوط نظام ہے۔ ہر حصہ طے شدہ ہے۔ ووٹ شماری کا عمل مرحلہ وار ہے۔ سسٹم میں کوئی مسئلہ نہیں ہو سکتا۔ انسانی غلطی کسی سے بھی ہو سکتی ہے، ہم اس سے نمٹیں گے۔ ووٹ شماری کا پورا عمل مضبوط ہے۔‘‘ اس پریس کانفرنس میں راجیو کمار نے یہ بھی مطلع کیا کہ بہت جلد جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخاب کا عمل شروع ہو جائے گا۔
Published: undefined
یہ شاید پہلی بار ہے جب الیکشن کمیشن نے انتخاب ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کی ہے۔ 19 اپریل کو شروع ہوئے سات مراحل کا انتخاب یکم جون کو ختم ہوا۔ 2019 کے پارلیمانی انتخاب تک ڈپٹی الیکشن کمشنر ہر مرحلہ کی ووٹنگ کے بعد میڈیا بریفنگ کرتے تھے، لیکن اس کے بعد یہ روایت ختم کر دی گئی۔
Published: undefined
بہرحال، پریس کانفرنس کی اہم باتیں اس طرح ہیں...
ہندوستان نے لوک سبھا انتخاب میں 31.2 کروڑ خواتین سمیت 64.2 کروڑ ووٹرس کی شراکت کے ساتھ عالمی ریکارڈ بنایا۔
سی ای سی راجیو کمار نے سوشل میڈیا پر الیکشن کمشنرز کو ’لاپتہ جنٹلمین‘ کہے جانے والے میمس پر کہا کہ ہم ہمیشہ سے یہاں تھے، کبھی غائب نہیں ہوئے۔
دنیا کے سب سے بڑے انتخابی عمل میں 68000 سے زیادہ نگرانی ٹیم، 1.5 کروڑ پولنگ و سیکورٹی اہلکار شامل تھے۔
2024 کے لوک سبھا انتخاب کرانے میں تقریباً 4 لاکھ گاڑیاں، 135 خصوصی ٹرینیں اور 1692 ہوائی پروازوں کا استعمال کیا گیا۔
2024 کے عام انتخابات میں صرف 39 مقامات پر دوبارہ ووٹنگ ہوئی، جبکہ 2019 میں 540 مقامات پر دوبارہ ووٹنگ ہوئی تھی۔
جموں و کشمیر میں 4 دہائی میں سب سے زیادہ ووٹنگ ہوئی، مجموعی طور پر 58.58 فیصد اور وادی میں 51.05 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
2024 کے انتخابات کے دوران نقدی، مفت تحائف، ڈرگس اور شراب سمیت 10000 کروڑ روپے کی ضبطی کی گئی۔ 2019 میں یہ اعداد و شمار 3500 کروڑ روپے تھا۔
عام انتخابات کے دوران ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی 495 شکایتوں میں سے 90 فیصد سے زیادہ کا نمٹارہ کیا گیا۔
انتخابی عمل کو بہتر بنانے کے لیے الیکشن کمیشن نے سرکردہ لیڈران کو نوٹس جاری کیے، کئی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور اعلیٰ افسران کا تبادلہ کیا گیا۔
انتخابی ضابطہ اخلاق کے دوران سبھی ترقیاتی کام رک جاتے تھے، الیکشن کمیشن نے 98-95 فیصد پروجیکٹس میں درخواست کے 48 گھنٹے کے اندر اجازت دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز