ایک طرف لوک سبھا انتخاب کو لے کر ملک میں سرگرمیاں تیز ہیں، اور دوسری طرف 15 ریاستوں کی 56 راجیہ سبھا سیٹوں پر انتخاب کرائے جانے کا اعلان الیکشن کمیشن کے ذریعہ کر دیا گیا ہے۔ پیر کے روز الیکشن کمیشن نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ راجیہ سبھا کی 56 سیٹوں پر آئندہ 27 فروری کو انتخاب کرائے جائیں گے۔ یہ سبھی سیٹیں اپریل ماہ میں خالی ہو رہی ہیں جس پر انتخاب کرانے سے متعلق الیکشن کمیشن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 15 ریاستوں میں اپریل ماہ میں راجیہ سبھا کی 56 سیٹیں خالی ہو رہی ہیں۔ ان سبھی سیٹوں کے لیے 27 فروری کو انتخاب ہوگا۔ 50 راجیہ سبھا اراکین 2 اپریل کو سبکدوش ہوں گے، جبکہ 6 دیگر اراکین 3 اپریل کو سبکدوش ہونے والے ہیں۔
Published: undefined
جن ریاستوں سے تعلق رکھنے والے راجیہ سبھا اراکین کی مدت کار اپریل ماہ میں ختم ہو رہی ہے، ان ریاستوں کے نام ہیں آندھرا پردیش (3)، بہار (6)، چھتیس گڑھ (1)، گجرات (4)، ہریانہ (1)، ہماچل پردیش (1)، کرناٹک (4)، مدھیہ پردیش (5)، مہاراشٹر (6)، تلنگانہ (3)، اتر پردیش (10)، اتراکھنڈ (1)، مغربی بنگال (5)، اڈیشہ (3) اور راجستھان (3)۔
Published: undefined
راجستھان کی 3، اتر پردیش کی 10 اور اتراکھنڈ کی 1 راجیہ سبھا سیٹوں پر ہونے والے انتخابات کو بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ یوپی کی ایک سیٹ سماجوادی پارٹی لیڈر جیہ بچن کے پاس ہے جبکہ 9 پر بی جے پی کا قبضہ ہے۔ بی جے پی کے جن راجیہ سبھا اراکین کی مدت کار ختم ہو رہی ہے ان میں اشوک واجپئی، انل جین، انل اگروال، کانتا کردم، سکلدیپ راجبھر، جی وی ایل نرسمہا راؤ، ہرناتھ سنگھ یادو اور وجئے پال تومر شامل ہیں۔ اتراکھنڈ سے انل بلونی کی مدت کار اپریل ماہ میں ختم ہو رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined