کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ایک وفد نے اتوار کے روز الیکشن کمیشن سے ملاقات کی تھی اور پوسٹل بیلٹ کا معاملہ اٹھایا تھا۔ اپوزیشن لیڈروں نے مطالبہ کیا تھا کہ ای وی ایم کے ووٹوں کی گنتی سے قبل پوسٹل بیلٹ کی گنتی کی جائے۔ کانگریس لیڈر ابھشیک منو سنگھوی نے الیکشن کمیشن سے کہا تھا کہ پوسٹل بیلٹ ایک مشہور عمل ہے اور کئی بار یہ انتخابی نتائج میں فیصلہ کن ثابت ہوتا ہے۔ ایسے میں پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی کی جائے۔
Published: undefined
اپوزیشن پارٹیوں کے اس مطالبے کو الیکشن کمیشن نے تسلیم کر لیا ہے اور اس تعلق سے ہدایت دے دی گئی ہے کہ 4 جون کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی سے قبل پوسٹل بیلٹس کی گنتی کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے ذریعے اپوزیشن پارٹیوں کے وفد کا مطالبہ تسلیم کرنے پر کانگریس لیڈر ابھشیک منو سنگھوی نے الیکشن کمیشن کے تئیں اظہار تشکر کیا ہے۔
Published: undefined
ابھیشک منو سنگھوی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ایک وفد اتوار کو الیکشن کمیشن سے ملنے گیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے ہمیں اتوار کو فوری وقت دیا اور ہماری باتوں کو تحمل سے سنا، جس کے لیے ہم الیکشن کمیشن کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے بھی زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ الیکشن کمیشن نے جمہوریت کے ایک سنگین مسئلہ کو سمجھا۔ ووٹوں کی گنتی سے دو دن قبل اپوزیشن کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے شائستگی کے ساتھ اور فوری طور پر اتفاق کر لیا ہے اور اس کا اطلاق منگل کو ووٹوں کی گنتی کے وقت کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined