نئی دہلی: ڈرون بنانے والی کمپنی ٹیک ورلڈ ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ کو ملک کا پہلا ڈرون کوالٹی سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔ اس کے بعد رواں ماہ ملک کو تقریباً ساڑھے تین سو سرٹیفائیڈ ڈرون ملنے کی راہ ہموار ہو گئی۔ مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے آج یہاں وزارت میں منعقدہ ایک مختصر تقریب میں یہ سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ سندھیا نے کہا کہ ڈرون کو کوالٹی کا یہ سرٹیفکیٹ درخواست کے 34 دن کے اندر دیا گیا ہے، جبکہ ڈرون پالیسی میں اس کے لیے 75 دن کی مدت مقرر کی گئی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ایسے مزید 14 ڈرون بنانے والے اداروں کی درخواستیں زیر غور ہیں۔ امید ہے کہ انہیں بھی ڈیڈ لائن سے پہلے سرٹیفیکیٹ مل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ ماہ میں شہری ہوا بازی کی وزارت نے پالیسی بنانے سے لے کر عمل درآمد تک تمام شعبوں میں بہت تیزی سے کام کیا ہے۔
Published: undefined
کوالٹی کونسل آف انڈیا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منیش پانڈے نے کہا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی روڑکی اور کانپور کے ماہرین کو شامل کرکے معیار کے اصول اور دستورالعمل تیار کیا گیا ہے۔ اس میں وزارت شہری ہوا بازی، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن، انڈسٹری اور دیگر سرٹیفیکیشن اداروں سے بھی مدد لی گئی۔
Published: undefined
ٹیک ورلڈ ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ نے تمام معیارات کو پورا کیا ہے اور سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون بنانے والے اپنی مصنوعات کی تصدیق کے لیے کسی بھی وقت کوالٹی کونسل آف انڈیا سے رجوع کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز