نوئیڈا: دہلی این سی آر میں شامل اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا۔ یہاں کورونا سے متاثرہ ایک مریض کو اسپتال پہنچانے کے عوض میں ایمبولنس کے ڈرائیور نے 42 ہزار روپے کی وصولی کر ڈالی۔ مجبور تیماردار نے اتنی بڑی رقم دے تو دی لیکن اس کی اطلاع پولیس کو بھی کر دی۔ آج تک پر شائع رپورٹ کے مطابق، ایمبولنس کے ڈرائیور کی اس حرکت پر ایکشن میں آئی پولیس نے نمبر ٹریس کرتے ہوئے ڈرائیور کو پکڑ لیا۔ اس کے بعد ڈرائیور نے نہ صرف پولیس کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا بلکہ بقیہ رقم لوٹانے کا بھی وعدہ کیا۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق، دہلی ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ اسیت کورونا سے متاثر ہو گئے تھے۔ ان کے علاوہ کنبہ کے دوسرے افراد پہلے ہی اس وائرس کی زد میں ہیں، اس کی وجہ سے ان کا چھوٹا بھائی وشنو انہیں دیکھ بھال کے لئے اپنے نوئیڈا سیکٹر 50 میں واقع گھر لے آیا تھا۔
Published: undefined
پیر کے روز اسیت کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی، جس کے سبب انہیں اسپتال لے جانے کی ضرورت پیش آئی۔ اس دوران وشنو نے ایک امبولنس پر کال کی۔ تھوڑی دیر بعد ایک نجی ایمبولنس ان کے گھر پر آ گئی۔ اس امبولنس کے ذریعے مریض کو لے کر وہ گریٹر نوئیڈا کے شاردا اسپتال پہنچے لیکن وہاں بیڈ خالی نہیں تھا۔ لہذا وشنو مریض کو لے کر پرکاش ہاسپیٹل کی طرف جانے لگے۔ وہاں بھی بیڈ خالی نہیں ہونے کی اطلاع ملنے پر وہ نوئیڈا ویسٹ میں واقع یتھارتھ اسپتال پہنچے۔
Published: undefined
اس طرح اسپتالوں کا چکر لگانے کے دوران امبولنس کو 25 کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑا۔ اس کے عوض امبولنس کےک ڈرائیور نے وشنو سے 44 ہزار روپے طلب کئے۔ وشنو نے اتنی بڑی رقم پر اعتراض ظاہر کیا، مگر ڈرائیور ماننے کو تیار نہیں ہوا، لہذا وشنو نے 40 ہزار روپے پے ٹی ایم کے ذریعے بھیج دئے اور دو ہزار روپے ڈرائیور کو کیش دے دئے۔
Published: undefined
مریض کو اسپتال میں داخل کرانے کے بعد وشنو نے اس کی اطلاع نوئیڈا پولیس کو دی۔ نوئیڈا پولیس نے گاڑی کا نمبر ٹریس کرتے ہوئے امبولنس کا پتا لگا لیا۔ پولیس کی سختی کے بعد امبولنس ڈرائیور نے جائز پیسے کاٹ کر بقیہ رقم واپس کرنے کا وعدہ کیا۔ امبولنس ڈرائیور نے پولیس کے سامنے اپنی غلطی کا بھی اعتراف کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز