نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے اتر پردیش کے کانپور میں 14 بچوں کو انفیکٹیڈ خون چڑھانے کے واقعہ کو سنگین لاپرواہی اور شرمناک صورتحال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرکز اور ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے نظام کو ڈبل بیمار بنادیا ہے۔
Published: undefined
بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے ملکارجن کھڑگے نے کہا ’’ڈبل انجن والی حکومت نے ہمارے صحت کے نظام کو ڈبل بیمار کر دیا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا ’’ یوپی کے کانپور میں ایک سرکاری اسپتال میں تھیلیسیمیا میں مبتلا 14 بچوں کو انفیکشن شدہ خون چڑھادیا گیا، جس کی وجہ سے ان بچوں کو ایچ آئی وی ایڈز اور ہیپاٹائٹس بی، سی جیسی سنگین بیماریاں لاحق ہو گئی ہیں۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ یہ سنگین غفلت شرمناک ہے۔ بی جے پی حکومت کے اس ناقابل معافی جرم کی سزا معصوم بچوں کو بھگتنی پڑ رہی ہے۔ کل مودی جی ہمیں 10 عزائم لینے کی بڑی بڑی باتیں سکھا رہے تھے، کیا انہوں نے کبھی اپنی بی جے پی حکومتوں کا رتی بھر بھی احتساب کیا ہے؟
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined