نئی دہلی: ادھو ٹھاکرے سے بغاوت کرنے کے بعد بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے والے ایکناتھ شندے پارٹی پر بھی دعویٰ کر رہے ہیں، تاہم سپریم کورٹ نے اس معاملہ کو آئینی بنچ کے سپرد کر دیا ہے۔ شیو سینا کے دونوں دھڑوں کے اس تنازعہ پر اب پانچ ججوں کی آئینی بنچ جمعرات کو سماعت کرے گی۔ آئینی بنچ انتخابی نشان پر فیصلہ کرے گی، چنانچہ انتخابی کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ جمعرات سے قبل اس معاملہ پر کوئی فیصلہ جاری نہ کرے۔
رپورٹ کے مطابق آئینی بنچ کے ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے فیصلہ کی آئینی حیثیت کا جائزہ لینے کی توقع ہے، جو آئینی کے دسویں شیڈیول میں شامل ہے۔ آئینی بنچ اس بات پر غور کرے گی کہ آیا ای سی آئی کو شیو سینا کو تسلیم کئے جانے کے تعلق سے فیصلہ کرنا چاہئے؟
Published: 23 Aug 2022, 3:40 PM IST
خیال رہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دینے کی کارروائی اور اس کارروائی کو عدالت میں چیلنج کرنے کے سبب الیکشن کمیشن کشمکش میں مبتلا ہے۔ سماعت سے قبل مہاراشٹر کے رخصت پذیر وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ عدالت میں جو ہوگا دیکھا جائے گا، مجھے عدلیہ پر مکمل بھروسہ ہے۔
Published: 23 Aug 2022, 3:40 PM IST
خیال رہے کہ ایکناتھ شندے دھڑنے نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی پر اس کا حق ہے، اسی کے ساتھ اس نے الیکشن کمیشن میں بھی درخواست پیش کی ہے کہ ان کے دھڑے کو اصل شیو سینا کے طور پر تسلیم کیا جائے۔ نیز پارٹی کا انتخابی نشان تیر کمان بھی اسی کو الاٹ کیا جائے۔ اس کے خلاف ادھو ٹھاکرے نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔
Published: 23 Aug 2022, 3:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 Aug 2022, 3:40 PM IST