قومی خبریں

مہاراشٹر میں آسمان سے برس رہی ’آفت‘، اگلے 5 دنوں تک دہلی، اتر پردیش اور بہار میں بھی ہوگی موسلادھار بارش

مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، اتر پردیش، بہار کے کئی علاقے پانی میں ڈوب چکے ہیں، اب ہندوستانی محکمہ موسمیاتی سائنس نے الرٹ جاری کرتے ہوئے آئندہ 5 دنوں تک موسلادھار بارش کی پیشین گوئی کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش کی فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی میں بارش کی فائل تصویر / آئی اے این ایس

 

ملک کی کئی ریاستوں میں لگاتار ہو رہی بارش کے سبب گرمی کی شدت سے نجات ضرور مل گئی ہے، لیکن جگہ جگہ آبی جماؤ نے معمولات زندگی کو درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں گزشتہ دنوں بارش نے سیلاب والے حالات پیدا کر دیے تھے، اور اب مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں تو حالت بد سے بدتر دکھائی دے رہی ہے۔ اتوار کی شب سے ہو رہی بارش نے ممبئی کے حالات کو انتہائی خراب کر دیا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ اسکول و کالج بند کر دیے گئے ہیں اور لوکل ٹرینوں و باہر کی ریاستوں سے آنے والی کئی ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر یہ ہے کہ اس وقت ممبئی اسمبلی کا مانسون اجلاس چل رہا ہے اور اس میں شامل ہونے کے لیے ریاستوں کے الگ الگ علاقوں سے ممبئی پہنچ رہے اراکین اسمبلی کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ممبئی میں کئی مقامات پر ریلوے ٹریک پانی سے بھر گیا ہے جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت رخنہ انداز ہوئی ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ہوڑہ ایکسپریس کافی دیر تک کرلا علاقے میں رکی رہی۔ اس ایکسپریس میں کابینہ وزیر انل پاٹل، سنجے گائیکواڑ، امول مٹکاری، جوگیندر کواڈے سمیت کئی اراکین اسمبلی سفر کر رہے تھے۔ بارش کے سبب پیدا حالات میں ان اراکین اسمبلی کو ٹرین سے اتر کر پیدل ہی ریلوے ٹریک پر سفر کرنا پڑا۔

Published: undefined

ممبئی کے حالات تو خراب ہیں ہی، آنے والے پانچ دنوں میں ملک کی کچھ دیگر ریاستوں کی حالت بھی پانی پانی ہونے والی ہے۔ مانسون ان دنوں جس طرح ہندوستان کی بیشتر ریاستوں پر مہربان ہے، وہ کئی لوگوں کے لیے وبال جان بن رہا ہے۔ مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور بہار کے کئی علاقے پہلے سے ہی بارش کے سبب پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، اب ہندوستانی موسمیاتی سائنس محکمہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے 5 دنوں تک موسلادھار بارش کی پیشین گوئی کر دی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق پیر سے اگلے پانچ دنوں میں اتر پردیش، مدھیہ پردیش، بہار، دہلی، راجستھان کے ساتھ ساتھ ملک کے کچھ دیگر حصوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ علاوہ ازیں آئی ایم ڈی نے کیرالہ، لکشدیپ، ساحلی کرناٹک، مراٹھواڑہ، گجرات، ساحلی آندھرا پردیش، تلنگانہ، داخلی کرناٹک، تمل ناڈو، پڈوچیری اور رائلسیما میں ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined