قومی خبریں

شیواجی کا مجسمہ ٹوٹنا شندے حکومت کے لیے بنا دردِ سر، ایم وی اے اتحاد یکم ستمبر کو چلائے گا ’سرکار کو جوتا مارو‘ تحریک

ایم وی اے نے ممبئی میں یکم ستمبر کو گیٹ وے آف انڈیا کے پاس چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمہ کے سامنے ’سرکار کو جوتے مارو‘ تحریک چلانے کی اپیل کی ہے، اس دوران سرکردہ اپوزیشن لیڈران موجود ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>ایم وی اے کی پریس کانفرنس سے لیڈران بات کرتے ہوئے /&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

ایم وی اے کی پریس کانفرنس سے لیڈران بات کرتے ہوئے /  تصویر: آئی اے این ایس

 

چھترپتی شیواجی مہاراج کا مجسمہ ٹوٹنا مہاراشٹر کی شندے حکومت کے لیے دردِ سر بن گیا ہے۔ گزشتہ دنوں مہاراشٹر کے سندھو دُرگ میں موجود شیواجی مہاراج کا مجسمہ ٹوٹ کر گرا تھا اور اب اس معاملے میں زبردست سیاسی رنگ اختیار کر لیا ہے۔ اپوزیشن لیڈران کے ذریعہ اس معاملے میں لگاتار برسراقتدار طبقہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، نتیجہ کار وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے اس واقعہ پر معافی مانگ لی ہے۔ پھر بھی مہاراشٹر میں اپوزیشن اتحاد ’ایم وی اے‘ (مہاوکاس اگھاڑی) حکومت کے خلاف تحریک چلانے کو پرعزم دکھائی دے رہی ہے۔

Published: undefined

ایم وی اے اتحاد نے برسراقتدار مہایوتی یعنی این ڈی اے حکومت کے خلاف محاذ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے اور سڑکوں پر اترنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ایم وی اے نے ممبئی میں یکم ستمبر کو گیٹ وے آف انڈیا کے پاس چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمہ کے سامنے ’سرکار کو جوتے مارو‘ تحریک چلانے کی اپیل کی ہے۔ اس دوران شیوسینا (یو بی ٹی) چیف ادھو ٹھاکرے، این سی پی (ایس پی) چیف شرد پوار اور کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے سمیت سبھی اہم اپوزیشن لیڈران موجود رہیں گے۔

Published: undefined

ادھو ٹھاکرے نے تو ایم وی اے کی طرف سے تمام شیو سینکوں سے اس تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم وی اے لیڈران اور کارکنان اس دن ’ہتاتما چوک‘ سے گیٹ وے آف انڈیا تک بھی اس تحریک کے تحت مارچ کریں گے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ایکناتھ شندے اور اجیت پوار نے بھلے ہی شیواجی کا مجسمہ ٹوٹنے کے معاملے میں افسوس ظاہر کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے، لیکن نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس نے مجسمہ ٹوٹنے کے لیے پی ڈبلیو ڈی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ اس تعلق سے ادھو کا کہنا ہے کہ آپ جو مورتی بناتے ہیں وہ تبھی بڑی ہوتی ہے جب آپ اس کی ٹھیک سے دیکھ بھال کرتے ہیں۔ اب وہ ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں۔ اس طرح کی بیان بازی ٹھیک نہیں کہ یہ مجسمہ پی ڈبلیو ڈی نے بنایا ہے، بحریہ نے بنایا ہے۔

Published: undefined

اس درمیان سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ جب جب چھترپتی شیواجی مہاراج کے تعلق سے کوئی تنازعہ پیدا ہوا ہے، تب تب ریاستی حکومتوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔ اسی لیے ایم وی اے اس معاملے کا استعمال این ڈی اے حکومت کے خلاف ہوا بنانے میں کر رہا ہے۔ تصور کیا جا رہا ہے کہ شیواجی مہاراج کا مجسہم ٹوٹنے کے بعد ریاست میں بڑے پیمانے پر حکومت کے خلاف ناراضگی ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے اپوزیشن اتحاد نے حکومت کے خلاف ’جوتے مارو تحریک‘ شروع کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ مہایوتی کو بھی اس بات کا احساس ہے، اسی لیے پہلے وزیر اعلیٰ شندے اور پھر نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے معافی مانگ کر اس معاملے کو رفع دفع کرنا چاہا، لیکن یہ تنازعہ دھیرے دھیرے بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined