قومی خبریں

دہلی کی کیجریوال حکومت کو برخاست کرنے کا مطالبہ پہلے صدر جمہوریہ، اور اب وزارت داخلہ تک پہنچا!

صدر جمہوریہ سکریٹریٹ کے ڈائریکٹر شیویندر چترویدی نے حزب مخالف لیڈر وجیندر گپتا کو خط بھیجا ہے، اس میں لکھا ہے کہ بی جے پی اراکین اسمبلی نے 30 اگست کو جو عرضداشت پیش کیا تھا اس سے متعلق پیش رفت ہوئی ہے

وزیر اعلی دہلی اروند کیجریوال
وزیر اعلی دہلی اروند کیجریوال 

صدر جمہوریہ نے مرکزی وزارت داخلہ کو ایک خط بھیجا ہے۔ اس خط میں کیجریوال حکومت کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دراصل یہ مطالبہ صدر جمہوریہ کی طرف سے نہیں کیا گیا ہے، بلکہ دہلی اسمبلی میں بی جے پی کے اراکین نے گزشتہ دنوں دہلی حکومت کو برخاست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک خط لکھا تھا جو صدر جمہوریہ کے سپرد کیا تھا۔ اسی مطالبہ پر اب پیش رفت ہوئی ہے اور عرضی صدر جمہوریہ کے پاس سے ہوتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ تک پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

بی جے پی اراکین اسمبلی کے ذریعہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو پیش کردہ عرضداشت پر صدر جمہوریہ سکریٹریٹ نے نوٹس لیا ہے۔ سکریٹریٹ کے ڈائریکٹر شیویندر چترویدی نے حزب مخالف لیڈر وجیندر گپتا کو خط لکھا جس میں بتایا گیا ہے کہ بی جے پی اراکین اسمبلی نے 30 اگست کو صدر جمہوریہ سے ملاقات کر انھیں عرضداشت پیش کیا تھا۔ اس پر نوٹس لیتے ہوئے مناسب کارروائی کے لیے وزارت داخلہ کو بھیج دیا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اس وقت دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال آبکاری پالیسی سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملے میں جیل کی صعوبت سے گزر رہے ہیں۔ ان کی ضمانت عرضی پر فیصلہ ابھی تک آیا نہیں ہے، اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی فیصلہ سامنے آ سکتا ہے۔ ان کی غیر موجودگی میں دہلی حکومت کی کارگزاری بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بی جے پی ہی نہیں، کانگریس بھی کیجریوال حکومت کے خلاف لگاتار حملہ آور دکھائی دے رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined