نئی دہلی: دہلی میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا کمیونٹی پھیلاؤ ہوا ہے اور ریاستی حکومت ہر ماہ وبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے سیرو سروے کرائے گی۔ کورونا سے جنگ جیت کر پھر سے وزارت صحت کا کام کاج سنبھالنے کے بعد آج وزیر صحت ستیندر جین نے نامہ نگاروں سے کہا کہ دہلی میں کورونا وائرس کا کمیونٹی پھیلاؤ ہوا ہے۔
Published: undefined
ستیندر جین نے دہلی میں کورونا وائرس کے کل مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری پہلے سیرو سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دہلی کی ایک چھوٹی آبادی اس وبا سے متاثر اور صحتیاب بھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کا جائزہ لینے کے لئے ہر ماہ سیرو سروے کرایا جائے گا۔ اگلا سروے یکم سے پانچ اگست تک ہوگا۔
Published: undefined
پہلے سیرو سروے میں دہلی کی 23.48 فیصد آبادی کے کورونا کی زد میں آنے کا انکشاف ہوا۔ یہ سیرو سروے 27 جون سے 10 جولائی کے بیچ ہوا تھا۔ یہ سروے نیشنل سینٹر فار ڈسیز سینٹر اور دہلی حکومت نے مل کر کیا تھا۔ اس سروے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ دہلی میں زیادہ تر متاثرین میں کورونا کے علامات نہیں پائے گئے تھے۔
Published: undefined
اس سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ دہلی میں اوسطاً 23.48 فیصد لوگوں میں آئی جی جی یعنی ’امیونوگلوبلین جی اینٹی باڈیز‘ پائے گئے ہیں۔ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں یہ اینٹی باڈی عام طور پر وائرس کے تقریباً دو ہفتوں کے بعد پایا جاتا ہے اور وہ کورونا وائرس سے صحتمند ہونے کے بعد بھی رہتا ہے۔ سروے میں دہلی کے لوگوں کے تعاون کی بھی تعریف کی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined