نئی دہلی: کورونا وبا کے دوران دہلی حکومت نے مزدوروں کو بڑی راحت فراہم کی ہے۔ دہلی حکومت نے مہنگائی بھتہ کے تحت غیر ہنرمند مزدوروں کی ماہانہ تنخواہ 15492 سے بڑھا کر 15908، نیم ہنر مند مزدوروں کی تنخواہ 17069 سے بڑھا کر 17537 روپے اور ہنر مند مزدوروں کی تنخواہ 18797 سے بڑھا کر 19291 روپے کر دی ہے۔ نئی شرحیں یکم اپریل سے نافذ العمل ہوں گی۔ اس کے علاوہ سپر وائزر اور کلرک زمرے کے ملازمین کی کم از کم اجرت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
غیر میٹرک ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 19069 سے بڑھا کر 17537 کی گئی ہے، غیر گریجوایٹ ملازمین کی تنخواہ 18797 سے بڑھا کر 19291 کی گئی ہے۔ جبکہ ڈگری ہولڈرز اور اس سے زیادہ تعلیم یافہ مزدوروں کی ماہانہ تنخواہ 20430 سے بڑھا کر 20976 کی گئی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی میں مزدوروں کو ملنے والی کم از کم اجرت ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلہ میں کافی زیادہ ہے۔ اس اضافہ سے کم از کم 55 لاکھ کنٹریکٹ مزدوروں کو فائدہ ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا
تصویر: پریس ریلیز