قومی خبریں

دہلی کانگریس کے وفد نے پولیس کمشنر سے کی ملاقات، جرائم اور منشیات جیسے ایشوز پر رکھی اپنی بات

چاندنی چوک ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر مرزا جاوید علی نے کہا کہ دہلی پولیس کمشنر سے ملاقات کر دہلی خصوصاً پرانی دہلی واقع شاہجہاں آباد میں امن و امان کی خراب صورت حال کی جانکاری دی گئی۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کانگریس صدر کا وفد دہلی پولیس کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے</p></div>

دہلی کانگریس صدر کا وفد دہلی پولیس کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے

 

دہلی میں بڑھتے جرائم، منشیات کے استعمال اور ٹریفک ایشوز دن بہ دن سنگین صورت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ اس تعلق سے دہلی کانگریس کے ایک وفد نے آج دہلی پولیس کمشنر سے ملاقات کی۔ چاندنی چوک ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر مرزا جاوید علی نے اس تعلق سے بتایا کہ دہلی پولیس کمشنر سے ملاقات کر ہم نے دہلی خصوصاً پرانی دہلی واقع شاہجہاں آباد میں امن و امان کی خراب صورت حال کی جانکاری دی۔

Published: undefined

مرزا جاوید کا کہنا ہے کہ شاہجہان آباد میں امن و امان کی خراب صورت حال، بڑھتے جرائم، منشیات کی فروخت اور ٹریفک جام کے مسائل پر ایک میمورینڈم دہلی پولیس کمشنر کو پیش کیا گیا ہے۔ وفد نے ان سے گزارش کی ہے کہ ان مسائل کا حل تلاش کریں تاکہ عوام کی دن بہ دن بڑھتی پریشانی کم ہو۔ پولیس کمشنر سے پرانی دہلی کے ساتھ ساتھ پوری دہلی کی عوام کے لیے حفاظت یقینی بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔ پولیس کمشنر نے یقین دلایا کہ پرانی دہلی میں ٹریفک جام اور منشیات کے استعمال کے خلاف جلد ہی فوری کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

دہلی پولیس کمشنر سے ہوئی اس ملاقات کی کچھ تصویریں دہلی کانگریس نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر بھی کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہلی کی عوام کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو کی قیادت میں پارٹی کے نمائندہ وفد نے پولیس کمشنر سے ملاقات کی۔ اس وفد میں سابق وزیر ہارون یوسف، سابق وزیر منگت رام سنگھل، سابق وزیر کرن والیا، کانگریس سکریٹری روہت چودھری، کانگریس سکریٹری ابھشیک دت، سابق رکن اسمبلی سریندر کمار، سابق رکن اسمبلی سمیش شوقین، ضلع صدر مرزا جاوید اور میونسپل کونسلر نازیہ شعیب دانش شامل تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined