الہ آباد: وارانسی کی گیانواپی مسجد کے اے ایس آئی سروے پر الہ آباد ہائی کورٹ آج فیصلہ سنا سکتا ہے۔ مسجد کمیٹی نے ضلعی عدالت کے احاطے کا اے ایس آئی سروے کرانے کے حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے، جس پر عدالت آج فیصلہ دے سکتی ہے۔ اس کیس میں دونوں فریقین نے اپنے اپنے دلائل عدالت میں پیش کئے تھے۔
Published: undefined
مسلم فریق نے 21 جولائی کو گیانواپی کا سروے کرانے کے ضلعی عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ جس پر چیف جسٹس پریتنکر دیواکر کی سنگل بنچ نے سماعت مکمل ہونے کے بعد 27 جولائی کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا اور حکم آنے تک گیانواپی کے اے ایس آئی سروے پر بھی روک لگا دی تھی۔
Published: undefined
ہندو فریق کا کہنا ہے کہ ’’ایسا سروے رام جنم بھومی (بابری مسجد) میں بھی کیا گیا تھا لیکن وہاں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔ مسلم فریق سروے سے کیوں ڈرتا ہے؟ اے ایس آئی کے سروے کے بعد حقیقت سامنے آئے گی۔‘‘ جبکہ مسلم فریق نے کہا کہ اے ایس آئی نے اس معاملے میں اتنی برق رفتاری سے کام کیوں کیا؟
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined