سری نگر: میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق کی قیادت والی حریت کانفرنس نے معروف کیمسٹ مکھن بندرو کے قتل کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ہلاکت سے کشمیری سماج کو ایک بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔ حریت کانفرنس کے ایک ترجمان نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ آنجہانی مکھن لال بندرو نے لمبی مدت تک عوام کی بے لوث خدمت کی۔
Published: undefined
ترجمان نے کہا کہ مکھن لال بندرو کی ہلاکت سے کشمیری سماج کو ایک بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ’یہ انسانیت کے خلاف پُر تشدد کارروائی اور قتل عام کے مترادف ہے‘۔ بتادیں کہ موصوف کیمسٹ کو منگل کی شام نامعلوم بندوق براداروں نے سری نگر میں دکان کے باہر گولیاں برسا کر ابدی نیند سلا دیا۔
Published: undefined
موصوف ترجمان نے کہا کہ ’حریت کانفرنس مکھن لال بندرو اور دیگر دو مہلوکین کے عزیز و اقارب اور سوگوار کنبوں کے ساتھ ان سانحات پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے صبر و تحمل کی دعا کرتی ہے‘۔ انھوں نے کہا کہ ہم جموں وکشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال اور آئے روز پیش آنے والے پُر تشدد واقعات کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کی ہلاکتوں کے تناظر میں ایک بار پھر عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مداخلت کرکے جموں وکشمیر کے دیرینہ تنازع کا حل نکال کرکشمیریوں کو عدم تحفظ اور غیر یقینیت کے ماحول سے نجات دلائیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined