ترووننت پورم: کیرالا میں اپوزیشن رہنما رمیش چنیتھلا نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ مینکا گاندھی پر کیرالا کے سائیلینٹ ویلی جنگل میں ایک حاملہ جنگلی ہتھنی کی دردناک موت کے معاملے میں ایک مخصوص طبقے کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے اور مَلّاپورم ضلع کو جرائم کے گڑھ کے طور پر پیش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
Published: undefined
چنیتھلا نے اپنے ایک پیغام میں مینکا گاندھی کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ بتایا اور الزام عائد کیا کہ سوشل میڈیا اب محض ایک مخصوص طبقے کے خلاف اشتعال انگیز بیانات سے بھر گیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ اپنے بیان کو واپس لیں اور معافی مانگیں۔
Published: undefined
چنیتھال نے کہا، ’حاملہ ہتھنی کی موت کافی تکلیف دہ ہے اور ایسے انسانی جرم کی مذمت کے علاوہ اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کی ضرورت ہے لیکن اس معاملے میں مینکا گاندھی کی کیرلا کے ضلع ملاپورم کے خلاف کیے گئے تبصرے کو نا قابل قبول قرار دیا‘۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ مینکا گاندھی نے ہتھنی کی موت پر کہا تھا، ’ملا پورم اپنی مجرمانہ سرگرمیوں بالخصوص جانوروں کے خلاف بہیمانہ جرام کے لیے مشہور ہے۔ ابھی تک کسی بھی شکاری یا جنگلی جانوروں کو مارنے والے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی جس کے سبب جرائم کی سرگرمیاں بڑھتی جا رہی ہیں‘۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز