قومی خبریں

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر جان لیوا حملہ، ملکارجن کھڑگے و راہل گاندھی نے کی سخت مذمت

راہل گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ مجھے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر ہوئے قاتلہ حملے پر بہت تشویش ہے۔ ایسی حرکتوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>ڈونالڈ ٹرمپ، حملے کے بعد&nbsp; / اے این آئی</p></div>

ڈونالڈ ٹرمپ، حملے کے بعد  / اے این آئی

 

اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے امریکہ میں سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے  سابق امریکی صدر کے جلد صحت یاب ہونے کے لیے دعا کی ہے۔

راہل گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ مجھے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر ہوئے قاتلہ حملے پر بہت تشویش ہے۔ ایسی حرکتوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔ میں ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

Published: undefined

وہیں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی سابق امریکی صدر پر جان لیوا حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر حملے سے شدید دکھ پہنچا ہے۔ میں اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ کسی بھی جمہوریت اور مہذب معاشرے میں اس طرح کے تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہندوستان امریکی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، ہم مرنے والوں کے اہل خانہ کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی پر فائرنگ ہوئی جس میں وہ زخمی ہو گئے ہیں۔ وہ پنسلوانیا کے بٹلر شہر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے لیے پہنچے تھے جب وہاں فائرنگ شروع ہو گئی۔ اس حملے میں سابق صدر زخمی ہوئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ان کے چہرے پر خون نظر آ رہا تھا۔ سیکیورٹی والوں نے انہیں فوراً بحفاظت اسٹیج سے نیچے اتارا۔ اس حملے کے بعد محافظوں نے نامعلوم بندوق بردار حملہ آور کو ہلاک کر دیا ہے۔ سیکرٹ سروس کی خبر کے مطابق ایک بندوق بردار اور دیگر ایک شخص کی موت ہوئی ہے اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined