نئی دہلی: کورونا وائرس سے پھیلی وبا کے دور میں جہاں ایک طرف امیر اور خوش حال لوگ لاک ڈاؤں میں بھی عیش و عشرت کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں اور دوسروں نصیحتیں دے رہے ہیں، وہیں دوسری طرف غریب، مجبور اور وسائل سے محروم لوگ اپنی بقا کی جنگ لڑنے پر مجبور ہیں۔ ہر روز حکومت اور نظام کی بلے حسی کی خبریں منظر عام پر آ رہی ہیں اور انسانیت شرمسار ہو رہی ہے۔
Published: undefined
تازہ معاملہ اوڈیشہ کا ہے، جہاں حال ہی میں امفان نامی گردابی طوفان نے تباہی مچائی تھی۔ یہاں کے ایک بینک کی بے حسی کی وجہ سے پنشن کی رقم وصول کرنے کے لئے ایک خاتون کو اپنی 100 سالہ والدہ کو چارپائی پر ڈال کر اور اسے اپنے ہاتھوں سے گھسیٹ کر بینک جانے پر مجبور ہونا پڑا۔ اس واقعہ کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد لوگ غم و غصہ کا اظہار کر رہے ہیں۔
Published: undefined
واقعہ بھونیشور سے 433 کلومیٹر دور واقع نواپاڑا ضلع میں رونما ہوا، جہاں کی خاتون کو اپنی 100 سالہ ماں کے کھاتہ سے پنشن کی رقم وصول کرنا تھی۔ بینک پر الزام ہے کہ اس نے بغیر کھاتہ بردار خاتون کو بینک لائے پنشن کی رقم جاری کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد خاتون کو یہ اذیت ناک سفر کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
Published: undefined
سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد کئی لوگوں نے خاتون کی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔ نواپاڑا سے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجو ڈھولکیا نے ریاست کی بیجو جنتا دل کی نوین پٹنایت حکومت سے معاملہ میں ایکشن لینے کو کہا ہے۔ انہوں نے اتوار کو کہا، ’’ہمیں اس واقعہ کی اطلاع اس ویڈیو سے ملی جس میں عمر رسیدہ خاتون کو چارپائی پر گھسیٹ کر بینک لایا جا رہا ہے۔‘‘
Published: undefined
تاہم لوگوں نے ڈھولیا پر یہ کہہ کر تنقید کی کہ انہوں نے مقامی رکن اسمبلی ہونے کے باوجود اپنی طرف سے کوئی قدم کیوں نہیں اٹھایا؟
واضح رہے کہ اوڈیشہ فی الحال کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہے۔ یہاں 15 جون تک 3909 کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سے 1190 معاملات تاحال فعال ہیں، وہیں 11 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ مہینے کے اواخر میں آنے والے گردابی طوفان امفان کی وجہ سے بھی یہاں کئی علاقوں میں بھاری تباہی ہوئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined