کچھ روز قبل ہندوستان کے دورے پر آئے فرانس کے سفیر تھیری ماتھو اپنی اہلیہ کے ساتھ راجدھانی دہلی کے چاندنی چوک بازار گھومنے گئے تھے۔ بازار کی بھیڑ میں ان کا فون چوری ہو گیا۔ چوری کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 4 لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
Published: undefined
دراصل فرانس کے سفیر اپنی اہلیہ کے ساتھ 20 اکتوبر کو چاندنی چوک بازار گھومنے گئے تھے۔ اسی وقت بھیڑ کا فائدہ اٹھا کر چور ان کا موبائل لے اڑا۔ پولیس کو اس بابت 21 اکتوبر کو اطلاع ملی۔ ایک سینئر پولیس آفیسر کے مطابق فرانسیسی سفارت خانہ نے سفیر کے فون کی چوری کے بارے میں پولیس کو یہ اطلاع دی۔
Published: undefined
چاندنی چوک جیسے بھیڑ بھاڑ والے علاقہ میں چور کو ڈھونڈنا کافی مشکل تھا۔ لیکن پولیس نے اپنی مستعدی اور محنت سے موبائل چوری کرنے والے مبینہ ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ اس کے لئے پولیس نے ایک ٹیم تشکیل دی، جس نے علاقہ کے پورے سی سی ٹی وی کیمرے کو کھنگالا۔ اس کے بعد 4 ملزمین کی پہچان کی گئی۔ چاروں کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان ہے۔ یہ چاروں لڑکے ٹرانس یمونا علاقہ کے رہنے والے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ چاندنی چوک پوری دنیا میں کافی مشہور ہے اور یہاں کے بازاروں میں خوب بھیڑ دیکھنے کو ملتی ہے۔ ملک و بیرون ملک سے جو لوگ دہلی آتے ہیں، وہ ایک بار چاندنی چوک کا دورہ ضرور کرتے ہیں۔ کپڑوں کے ساتھ ساتھ چاندنی چوک بازار کھانے پینے کی مختلف چیزوں کے لئے بھی جانا جاتا ہے۔ اس وجہ سے چاندنی چوک پر کافی بھیڑ رہتی ہے۔ اسی بھیڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چور اکثر موبائل یا دیگر سامان چرا کر فرار ہو جاتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی واقعہ فرانسیسی سفیر کے ساتھ بھی پیش آیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined