مظفر نگر: مظفر نگر کی ایک عدالت نے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) اور اتر پردیش کے چیف سکریٹری کو ایک لائسنس یافتہ ہتھیار جو آٹھ سال قبل سہارنپور پولیس کی تحویل سے غائب ہو گیا تھا، خونخوار گینگسٹر کے بیٹے کے قبضے سے برآمد ہونے کے بعد کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس شکتی سنگھ کی سربراہی والی بنچ نے کئی سالوں سے تفتیش کے دوران پولیس کی طرف سے دکھائی گئی لاپرواہی، غیر ذمہ داری، بے ضابطگیوں اور بے عملی پر تشویش کا اظہار کیا۔
Published: undefined
یہ معاملہ 2015 کا ہے جب سہارنپور کے دیہرا گاؤں کے رہنے والے للت کمار نے جائیداد کے تنازع سے متعلق عدالت میں مقدمہ جیتا تھا۔ اس کے بعد اس نے ضلع مجسٹریٹ سے اجازت حاصل کی کہ وہ دیوبند تھانے کے مالخانہ سے اپنا ضبط شدہ لائسنس یافتہ ریوالور واپس لے لیں۔ لیکن اسے معلوم ہوا کہ اس کا ہتھیار غائب ہو گیا ہے۔ اسلحہ لے جانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی تاہم پولیس نے مقدمہ بند کر دیا۔
Published: undefined
بعد ازاں پولیس نے اسی سال جنوری میں مظفر نگر کے رتن پوری علاقے میں جیل میں بند ڈان سشیل موچھ کے بیٹے وویک سنگھ سے چھاپے کے دوران یہی ہتھیار برآمد کیا۔ اس کے بعد کمار نے مظفر نگر کی ایک نچلی سیشن عدالت میں نظرثانی کی درخواست دائر کر کے اپنے ہتھیار کی تحویل کے لیے درخواست کی۔ انہوں نے عدالت سے اسے واپس کرنے کی استدعا کی۔
Published: undefined
تاہم، عدالت نے ان کی درخواست کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ اس ہتھیار کو اب اس سال 3 جنوری کو وویک سنگھ کے خلاف غیر قانونی قبضے کے لیے دائر کردہ آرمس ایکٹ کیس میں ثبوت کے طور پر سمجھا گیا ہے۔ بعد ازاں یہ معاملہ مئی میں اپر سیشن کورٹ کے سامنے لایا گیا۔ ایک ماہ طویل سماعت کے بعد اس نے نچلی عدالت کے فیصلے کو یکطرفہ طور پر منسوخ کر دیا اور معاملے کی نئی جانچ کا حکم دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined