قومی خبریں

عدالت نے مہاکمبھ دھوکہ دہی معاملہ میں حکومت سے 24 گھنٹوں میں جواب دینے کو کہا

درخواست گزاروں کی جانب سے کہا گیا کہ تفتیشی افسر نے عدالت کے فیصلے کو ایک طرف رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کے لیے گھناؤنی دفعہ 467 کی درخواست کی ہے۔

عدالت، علامتی تصویر
عدالت، علامتی تصویر 

نینی تال: ہریدوار مہاکمبھ میں کووڈ وبا کی تحقیقات کے نام پر مبینہ دھوکہ دہی معاملے میں ملزم میکس کارپوریٹ سروسز کے شراکت دار شرد پنت اور ملیکا پنت کے معاملے میں حکومت کی جانب سے جواب پیش نہیں کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے عدالت نے پیر کو حکومت کو ایک اور موقع دیا اور اسے 24 گھنٹوں کے اندر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔ اس معاملے کی سماعت منگل کو ہوگی۔

Published: undefined

جسٹس آر سی کھلبے کی بنچ میں معاملے کی سماعت ہوئی۔ کیس کے مطابق درخواست گزاروں ملیکا پنت اور شرد پنت کی جانب سے ایک علیحدہ پٹیشن دائر کی گئی ہے جس میں ان کے خلاف دائر الزامات کو چیلنج کیا گیا ہے، خاص طور پر آئی پی سی کی دفعہ 467۔

Published: undefined

درخواست گزاروں کی جانب سے کہا گیا کہ تفتیشی افسر نے عدالت کے فیصلے کو ایک طرف رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کے لیے گھناؤنی دفعہ 467 کی درخواست کی ہے۔ اس سے قبل پولیس نے دفعہ 467 نہیں لگائی تھی اور عدالت کی طرف سے گرفتاری سے انہیں تحفظ حاصل تھا۔

Published: undefined

درخواست گزاروں کی جانب سے یہ بھی پیش کیا گیا کہ عدالت نے اس سے قبل تفتیشی افسر کا تحفظ واپس لینے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے دوبارہ گرفتاری سے تحفظ مانگا گیا۔ تاہم عدالت نے فی الحال درخواست گزاروں کو ریلیف نہیں دیا اور حکومت سے جواب داخل کرنے کو کہا۔ واضح رہے کہ دھوکہ دہی میں نام سامنے آنے کے بعد ملیکا پنت اور شرد پنت نے گرفتاری سے بچنے کے لیے دوسری بار عدالت سے رجوع کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined