نئی دہلی: ملک کی پانچویں وندے بھارت ایکسپریس بالآخر اسی شہر کو ملنے جا رہی ہے جہاں اس کی ایجاد ہوئی تھی اور اب زیر تعمیر ہے۔ یہ ٹرین چنئی سے کرناٹک کے میسور کے درمیان چلائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اس ٹرین کو دیوالی کے بعد 10 نومبر کو میسور سے شروع کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ممکن ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس دن میسور سے اس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ اگلے سال کرناٹک میں انتخابات ہونے والے ہیں اور وہاں ابھی سے انتخابی گہما گہمی شروع ہو گئی ہے۔
جمعرات کو چوتھی وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح وزیر اعظم مودی نے اونا ہماچل سے کیا۔ یہ ٹرین اب ادورا (ہماچل پردیش) سے نئی دہلی تک چلے گی اور کئی ہندو اور سکھ تیرتھوں کوجوڑے گی۔ تیسری وندے بھارت کا افتتاح 30 ستمبر کو وزیر اعظم مودی نے گاندھی نگر کیپیٹل سے ممبئی سینٹرل کے لئے کیا تھا اور خود بھی گاندھی نگر کیپیٹل سے احمد آباد تک کا سفر کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز