کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ ’’نریندر مودی نے اپنے ارب پتی دوستوں کے 1,60,00,00,00,00,000 روپے یعنی 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کر دیا ہے۔ اتنی رقم سے ملک کے 16 کروڑ نوجوانوں کو سالانہ ایک لاکھ روپے کی نوکری مل سکتی تھی۔ اس کے علاوہ 16 کروڑ خواتین کو سالانہ ایک لاکھ روپے دینے سے ان کے خاندانوں کی زندگیاں بدل سکتی تھیں۔‘‘
Published: undefined
کانگریس لیڈر نے پی ایم مودی پر سرمایہ داروں کے لیے کام کرنے کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں الزام لگایا ہے کہ پی ایم مودی نے اپنے ارب پتی دوستوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے ’’10 کروڑ کسان خاندانوں کے قرضے معاف کر کے ملک میں بے شمار خودکشیوں کو روکا جا سکتا تھا، اس کے ساتھ ہی اگلے 20 سالوں کے لیے پورے ملک کو صرف 400 روپے میں گیس سلنڈر دیا جا سکتا تھا۔‘‘
Published: undefined
راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا ہے کہ ’’اس رقم سے اگلے 3 سال تک ہندوستانی فوج کے تمام اخراجات پورے کیے جا سکتے تھے، ساتھ ہی ملک بھر میں دلت، قبائلی اور پسماندہ طبقوں کے ہر نوجوان کی گریجویشن تک تعلیم مفت کی جا سکتی تھی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا ہے ’’جو پیسہ ’ہندوستانیوں‘ کے درد کی دوا بن سکتا تھا وہ پیسہ ’اڈانیوں‘ کی ہوا بنانے میں خرچ کر دیا گیا، ایسے میں یہ ملک نریندر مودی کو اس جرم کے لیے کبھی معاف نہیں کر ےگا۔ کانگریس کا نعرہ ہے کہ اب ہاتھ بدلے گا حالات، کانگریس ہر ہندوستانی کی ترقی کے لیے حکومت چلائے گی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined