نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے روزگاری کے سلسلے میں حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ترقی کے نام پر خود انحصار بنانے کا ڈھونگ کیا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’دیش کا ’وکاس‘ کر کے ’آتم نربھر‘ اندھیر نگری بنا دی!‘‘
Published: undefined
انہوں نے بے روزگاری کے سلسلے میں ایک اخبار میں شائع ہونے والی ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ قومی شماریاتی دفتر کے اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں بے روزگاری 2.4 فیصد بڑھ کر 19.3 فیصد ہو گئی ہے۔ اکتوبر سے دسمبر 2020 کے درمیان شہری علاقوں کے لئے بیروزگاری کی شرح 10.3 فیصد رہی۔ وہیں گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی یعنی اکتوبر سے دسمبر 2019 کے دوران یہ 7.9 فیصد تھی۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے اس سے پہلے گنیش چترتھی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کی ترقی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’ہمارے ملک کی ترقی کی راہ کی ہر رکاوٹ دور ہو!‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined