ٹاٹا سنس کے سابق چیئرمین رہے جانے مانے صنعت کار سائرس پی مستری کا اتوار کے روز مہاراشٹر کے پالگھر میں ایک سڑک حادثہ میں انتقال ہو گیا۔ اس معاملے میں ریاستی حکومت نے واقعہ کی جانچ کے حکم صادر کر دیئے ہیں۔ اس حادثہ کی خبر ملنے کے بعد سبھی دلبرداشتہ ہیں۔
Published: undefined
دوسری طرف لگاتار ہو رہے سڑک حادثات کو لے کر گلوبل روڈ سیفٹی باڈی انٹرنیشنل روڈ فیڈریشن (آئی آر ایف) نے افسران سے ملک بھر میں شاہراہوں کی حالت بہتر بنانے کی اپیل کی ہے، تاکہ سڑک حادثات کو روکا جا سکے۔ آئی آر ایف انڈیا چیپٹر کے سربراہ ستیش پرکھ نے کہا کہ ’’ہم مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے واضح سڑک سیکورٹی نظام قائم کرنے کے لیے اصلاحی نظام کو فروغ دینے کی گزارش کر رہے ہیں۔ سڑک سیکورٹی میں شامل عالمی ایجنسیوں نے سڑک حادثات بڑھنے کے اہم اسباب کی شکل میں ملک کی پالیسیوں اور انفورسمنٹ کی کمی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔‘‘
Published: undefined
آئی آر ایف نے اتوار کو ممبئی کے پاس ایک سڑک حادثہ میں جانے مانے بزنس مین سائرس مستری کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان سڑک سیکورٹی کے لیے اقوام متحدہ کے ڈیکیڈ ایکشن پلان پروپوزل پر دستخط کرنے والا ملک ہے۔ اس منصوبہ کا مقصد 2030 تک سڑک حادثات میں 50 فیصد کی کمی لانا ہے۔
Published: undefined
بہرحال، آئی آر ایف سربراہ کے کے کپلا نے کہا کہ ’’دنیا بھر میں سڑک حادثات میں ہونے والی 11 فیصد سے زیادہ اموات ہندوستان میں ہوتی ہیں، جن میں ہر دن 426 لوگوں کی جان جاتی ہے اور ہر گھنٹے میں 18 لوگ مارے جاتے ہیں۔ 2021 میں 1.6 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ ہم سائرس مستری کے قبل از وقت موت پر اظہارِ افسوس کرتے ہیں۔ میں ملک میں بڑھتے سڑک حادثات کی طرف مرکزی اور ریاستی حکومت کی توجہ دلانا چاہوں گا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہم مرکزی حکومت اور مختلف ریاستی حکومتوں سے ملک کے مختلف حصوں میں ممکنہ حادثہ والے مقامات کو ٹھیک کرنے کی گزارش کرتے ہیں۔ جہاں بار بار حادثات ہوتی ہیں، وہاں کی سڑک ٹھیک کی جا سکتی ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined