راجستھان بی جے پی کے سینئر لیڈر کالی چرن شراف نے خواتین سے متعلق ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ ان کی نظر میں خواتین اور معصوم بچیوں کی عصمت دری ایک چھوٹی چیز ہے۔ عصمت دری معاملہ پر متنازعہ بیان دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’ریپ ایک ایسی چیز ہے جو رک نہیں سکتی، لیکن 87 فیصد اضافہ جو ریپ معاملوں میں ہوا ہے وہ فکر انگیز ہے۔‘‘ انھوں نے یہ بات اتوار کے روز بھرت پور میں بی جے پی کی ایک تقریب کے دوران کہی۔
Published: 08 Jul 2019, 9:10 PM IST
سابق وزیر کالی چرن شراف نے جے پور میں معصوم بچی سے حیوانیت کو گھناؤنا جرم قرار دیا۔ کالی چرن شراف نے بھرت پور قیام کے دوران پہلو خان اور اس کی فیملی کو گائے کی اسمگلنگ کا ملزم بھی قرار دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ اس معاملے میں دوبارہ جانچ کرانا افسوسناک ہے۔
Published: 08 Jul 2019, 9:10 PM IST
اس سے قبل بی جے پی رکن اسمبلی اور سابق وزیر کالی چرن شراف کے خلاف سرکاری کام میں رخنہ پیدا کرنے کے تعلق سے معاملہ درج ہوا تھا۔ کالی چرن کے خلاف میونسپل کارپوریشن اینمل ٹریٹمنٹ افسر نے سرکاری کام میں رخنہ پیدا کرنے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ اتنا ہی نہیں، رکن اسمبلی شراف کے بیٹے کے خلاف بھی ایک دیگر معاملے میں بجاج نگر تھانہ میں معاملہ درج ہوا ہے۔ بتا دیں کہ بی جے پی لیڈر کالی چرن شراف مالویہ نگر سے رکن اسمبلی ہیں۔ راجستھان کی وسندھرا حکومت میں وہ وزیر تعلیم رہ چکے ہیں۔
Published: 08 Jul 2019, 9:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 08 Jul 2019, 9:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز