ہندوستانی فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف (جی او سی- این-سی)، لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے اتوار کو یقین دلایا کہ پونچھ دہشت گردانہ حملے کے مجرموں کو جلد ہی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لیفٹیننٹ جنرل دویدی نے اتوار کو ادھم پور کے کمانڈ اسپتال میں پونچھ دہشت گردانہ حملے میں بچ جانے والوں کی عیادت کی۔ 20 اپریل کو ہونے والے اس حملے میں 5 فوجی شہید ہوئے تھے۔ حملے میں بچ جانے والوں سے بات چیت کے دوران، جی او سی نے یقین دلایا کہ دہشت گرد حملے کے ذمہ داروں کے خلاف ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
بتادیں کہ جمعرات کو دہشت گردوں نے فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور فائرنگ اور دستی بم پھینکے۔ حملے میں 5 جوان شہید اور ایک جوان زخمی ہوا۔ فوجی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر کے مطابق دہشت گردوں نے جمعرات کی سہ پہر تین بجے کے قریب اس وقت حملہ کیا جب فوج کی گاڑی راجوری سیکٹر میں بھمبر گلی اور پونچھ کے درمیان تھی۔ تیز بارش اور کم حد نگاہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ دہشت گردوں کی جانب سے پھینکے گئے دستی بم سے فوج کی گاڑی کو آگ لگ گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined