قومی خبریں

مودی حکومت کے خلاف کانگریس نے جاری کیا بلیک پیپر، بے روزگاری سمیت کئی مسائل اٹھائے

پریس سے بات کرتے ہوئے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت بے روزگاری کے مسئلہ پر نہیں بولتی، وزیر اعظم مودی صرف آزادی سے پہلے کی باتیں کرتے ہیں

<div class="paragraphs"><p>کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے / ویڈیو گریب</p></div>

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے / ویڈیو گریب

 

نئی دہلی: انڈین نیشنل کانگریس نے جمعرات کو مودی حکومت کے خلاف 'بلیک پیپر' جاری کرتے بے روزگاری سمیت کئی اہم مسائل اٹھائے۔ پارٹی نے اس پیپر کو '10 سال، انیائے کال' یعنی ناانصافی کے دس سال کے نام سے جاری کیا ہے۔ اس موقع پر پریس سے بات کرتے ہوئے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت بے روزگاری کے مسئلہ پر نہیں بولتی، وزیر اعظم مودی صرف آزادی سے پہلے کی باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر کانگریس کی منتخب حکومتوں کو گرانے کا بھی الزام عائد کیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، ’’جب بھی وہ (پی ایم مودی) پارلیمنٹ میں اپنے خیالات پیش کرتے ہیں تو بار بار اپنی کامیابیوں کی بات کرتے ہیں اور اپنی ناکامیوں کو چھپاتے ہیں۔ اور جب ہم ان کی ناکامیوں کی بات کرتے ہیں تو ہمیں اہمیت نہیں دی جاتی۔ اس لیے ہم نے سوچا کہ ان کی حکومت کے خلاف ’بلیک پیپر‘ جاری کیا جائے اور عوام کو اس سے آگاہ کیا جائے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس صدر نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے لیکن مودی حکومت اس پر کبھی بات نہیں کرتی ہے۔ وہ ہمیشہ 10 سال کا موازنہ کرتے ہیں لیکن پنڈت جواہر لال نہرو کی کامیابیوں کے بارے میں کبھی نہیں بتاتے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی ریاست میں جہاں بی جے پی کی حکومت نہیں ہے، مرکزی حکومت منریگا کے پیسے بھی نہیں دیتی ہے، اور پھر بعد میں کہتی ہے کہ پیسہ جاری ہوا لیکن خرچ نہیں ہوا۔

Published: undefined

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ہم بے روزگاری کے مسئلے کو ایک بڑے مسئلے کے طور پر اٹھا رہے ہیں۔ بی جے پی اس پر کبھی بات نہیں کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیرالہ، کرناٹک، تلنگانہ جیسی غیر بی جے پی ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ کھڑگے نے کہا کہ ملک میں جمہوریت خطرے میں ہے۔ پچھلے 10 سالوں میں بی جے پی نے 411 ارکان اسمبلی کو اپنے پالے میں کر لیا۔ انہوں نے کانگریس کی کئی حکومتیں گرا دیں، بی جے پی جمہوریت کو تباہ کر رہی ہے۔

Published: undefined

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ملک میں جمہوریت خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ بی جے پی انتخابی بانڈز کے ذریعے ڈرا دھمکا کر رقم حاصل کر رہی ہے۔ ای ڈی، سی بی آئی اور مرکزی ایجنسیوں کے ذریعے لوگوں کو ڈرا کر پیسہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹورل بانڈز کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم کے استعمال سے جمہوریت کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ کھڑگے نے کہا کہ ہم بی جے پی کے خوف سے کمزور نہیں ہونے والے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined