قومی خبریں

کانگریس نے ایک چھوٹے کارکن کو بڑی ذمہ داری سونپی ہے، امیٹھی سے امیدوار کشوری لال شرما

کشوری لال شرما نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ کانگریس کے شکر گزار ہیں جس نے اتنے چھوٹے سے ورکر کو اتنی بڑی ذمہ داری کے قابل سمجھا

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: امیٹھی لوک سبھا سیٹ سے کانگریس نے کشوری لال شرما کو میدان میں اتارا ہے۔ یہاں ان کا مقابلہ بی جے پی کی اسمرتی ایرانی سے ہوگا۔ شرما نے امیٹھی سے امیدوار بنائے جانے پر اپنا پہلا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Published: undefined

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کشوری لال شرما نے کہا، "میں کانگریس پارٹی کا شکرگزار ہوں جس نے اتنے چھوٹے کارکن کو اتنی بڑی ذمہ داری کے قابل سمجھا۔ میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کا تہہ دل سے شکر گزار رہوں گا۔‘‘

Published: undefined

ان کا مزید کہنا تھا، ’’میں نے 40 سال تک اس علاقے کی خدمت کی اور آج بھی کر رہا ہوں۔ یہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ ایک چھوٹے سے کارکن کو اتنی بڑی ذمہ داری سونپی گئی، میں ان کا بے حد مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھاری اکثریت سے الیکشن جیت کر ہم امیٹھی سیٹ کانگریس کی جھولی میں ڈالیں گے۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ کشوری لال شرما کو گاندھی خاندان کے بہت قریب سمجھا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے انہیں سونیا گاندھی کا نمائندہ بھی بنایا گیا تھا۔ اس خاندان سے ان کا بہت پرانا رشتہ ہے۔ کشوری لال شرما کا تعلق پنجاب کے لدھیانہ سے ہے۔ 1983 کے آس پاس، راجیو گاندھی انہیں پہلی بار امیٹھی لائے تھے، تب سے وہ یہیں مقیم ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined