ہندوستانی سیاست میں ایک بار پھر خود کو مضبوطی فراہم کرنے کی کوششوں کے تحت کانگریس نے ’نو سنکلپ چنتن شیویر‘ کے بعد کچھ اہم اقدامات کیے ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق کانگریس نے پالیٹیکل افیئر گروپ اور ٹاسک فورس-2024 تشکیل دی ہے جس میں کئی سرکردہ لیڈروں کو شامل کیا گیا ہے۔ پالیٹیکل افیئر گروپ میں جہاں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو شامل کیا گیا ہے، وہیں ٹاسک فورس-2024 میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی شامل ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر بات یہ ہے کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے مذکورہ گروپس میں کچھ باغی لیڈروں کو بھی جگہ دی ہے۔ مذکورہ دو گروپوں کے علاوہ ایک تیسرا گروپ بھی تیار کیا گیا ہے جس کا تعلق ’بھارت جوڑو یاترا‘ سے ہے۔ اس میں دگوجے سنگھ، سچن پائلٹ، ششی تھرور، رنجیت سنگھ بٹو، کے جے جارج، جوتھی مانی، پردیوت بولدولوئی، جیتو پٹواری، سلیم احمد کو جگہ ملی ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس کے ذریعہ تشکیل پالیٹیکل افیئر گروپ میں راہل گاندھی کے علاوہ ملکارجن کھڑگے، غلام نبی آزاد، امبیکا سونی، دگوجے سنگھ، آنند شرما، کے سی وینوگوپال، جتیندر سنگھ شامل ہیں۔ دوسری طرف ٹاسک فورس-2024 میں پرینکا گاندھی کے علاوہ پی چدمبرم، مکل واسنک، جئے رام رمیش، کے سی وینوگوپال، اجئے ماکن، رندیپ سنگھ سرجے والا، سنیل کونگولو شامل ہیں۔ کانگریس کے ذریعہ جاری خط میں کہا گیا ہے کہ ٹاسک فورس کے ہر رکن کو تنظیم، مواصلات و میڈیا، مالیات و الیکشن مینجمنٹ سے متعلق کام سونپا جائے گا۔ ان اراکین کی اپنی ٹیمیں ہوں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز