کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ کانگریس نے اپنے منشور میں جو پانچ ’نیائے‘ (انصاف) اور 25 گارنٹیاں ملک کے شہریوں کے سامنے پیش کی ہیں وہ سب کے لیے سماجی اور اقتصادی تحفظ کی مضبوط ڈھال ہے۔ یہ ملک کے ہر شہری کو سماجی و اقتصادی طور پر مضبوط بنانے کا ایک مضبوط بنیاد بھی ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے قومی صدر نے کہا کہ کانگریس نے وعدہ کیا ہے کہ آنے والی حکومت 30 لاکھ سرکاری آسامیوں کو پر کرکے کر نہ صرف نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنائے گی بلکہ ایک دہائی سے زیر التواء ایس سی، ایس ٹی، او بی سی، ای ڈبلیو ایس کے محفوظ سیٹوں کو بھی پُر کرے گی نیز نوجوانوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے والی اگنی ویر اسکیم کو بھی بند کرے گی۔
Published: undefined
ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ مہالکشمی گارنٹی کے تحت غریب خواتین کے کھاتوں میں 8500 روپے ماہانہ براہ راست منتقل کیے جائیں گے تاکہ وہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے لڑ سکیں اور کچھ رقم بچا کر مالی طور پر خود کفیل بن سکیں۔ اب 25 لاکھ روپے تک کے علاج کے لئے کسی بھی عورت کو اپنے زیورات گروی رکھنے پر مجبور نہیں کرے گا کیونکہ حکومت 25 لاکھ روپئے تک کا علاج مفت کرائے گی۔
Published: undefined
کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے ایم ایس پی کی قانونی ضمانت، ان پٹ پر جی ایس ٹی کو ہٹانا اور مستحکم درآمدی برآمدی پالیسی ایک دور رس قدم ثابت ہوگا۔ مزدوروں کے لیے کم از کم اعزازیہ 400 روپے یومیہ، فوڈ سیکیورٹی ایکٹ میں اناج کو 5 کلو سے 10 کلوگرام تک دگنا کرنا، شہری روزگار گارنٹی اور غیر منظم شعبے کے کارکنوں کا سماجی تحفظ ایک تبدیلی کا قدم ہوگا۔ ذات پر مبنی مردم شماری کو ضروری قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری سے پانی جنگل زمین کی قانونی تحفظ کی گارنٹی، ایم ایس پی کی ضمانت، حصہ داری نیائے سے برابری کا ایک نیا باب شروع ہوگا۔ کانگریس کو ملک کے لوگوں کا مضبوط ساتھ مل رہا ہے اور کانگریس کا ہاتھ ہی ملک کے حالات کو تبیدیل کرے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز