ایک سائبر سیکورٹی ریسرچ فرم نے دعویٰ کیا ہے کہ ووڈافون آئیڈیا (وی آئی) کے تقریباً دو کروڑ گاہکوں کے کال ڈاٹا ریکارڈ سائبر جرائم پیشوں نے ایکسس کیے، حالانکہ ٹیلی مواصلات آپریٹر نے اس سے انکار کیا ہے۔ سائبری سیکورٹی ریسرچ فرم سائبر ایکس 9 نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کمپنی کے سسٹم میں کمزوریوں کے سبب 2.6 کروڑ پوسٹ پیڈ وی آئی گاہکوں کے کال ڈاٹا ریکارڈ لیک ہو گئے۔
Published: undefined
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لیک ہوئے ڈاٹا میں کال کا وقت، کال کی مدت، جہاں سے کال کی گئی، گاہکوں کا پورا نام، پتہ، ایس ایم ایس تفصیل اور رومنگ تفصیل شامل ہیں۔ حالانکہ ووڈافون آئیڈیا نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ڈاٹا لیک نہیں ہوا ہے اور رپورٹ ’جھوٹی اور غلطی پر مبنی‘ ہے۔
Published: undefined
کمپنی نے کہا کہ اس نے ’اپنے بلنگ مواصلات میں ممکنہ لیک‘ کے بارے میں جاننے کے بعد اسے ’فوراً ٹھیک کیا‘ اور کوئی ڈاٹا خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ یہ پتہ لگانے کے لیے ایک مکمل فورنسک تجزیہ کیا گیا۔ ووڈافون آئیڈیا نے کہا کہ وہ ’مستقل جانچ‘ کرتی ہے اور سیکورٹی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے آڈٹ کیے جاتے ہیں۔
Published: undefined
حالانکہ سائبرایکس 9 نے کہا کہ کمپنی کا یہ دعویٰ کہ انھوں نے فورنسک آڈٹ کیا ہے، بے تکا ہے۔ سائبرایکس 9 کے مطابق وی آئی کے لاکھوں گاہکوں کے کال لاگس اور دیگر ڈاٹا گزشتہ دو سالوں میں لیک ہوئے ہیں، جنھیں ہیکرس نے ایکسس کر لیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز