کانگریس نے ایک مرتبہ پھر اپنے تجربہ کار سیاستداں کو دہلی کی ذمہ داری دے دی ہے۔ دہلی کے سابق وزیر اور دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کی سابق صدر اروندر سنگھ لولی کو کانگریس اعلی کمان نے دہلی کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ اروندر سنگھ لولی جو دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کی کابینہ میں وزیر کی ذمہ داری بہت کم عمر میں نبھا چکے ہیں ان پر اعلی کمان نے یہ اعتماد ان کا سیاست میں متحرک ہونے اور دور اندیش ہونے کی وجہ سے کیا ہے۔
Published: undefined
1968 میں پیدا ہوئے 54 سالہ لولی تعلیمی دور سے ہی سیاست میں متحرک تھے جو ان کو والد کی طرف سے ملی تھی کیونکہ ان کے والد بھی کانگریس میں بہت متحرک تھے۔ اروندر سنگھ لولی نے دہلی یونیورسٹی کے خالصہ کالج سے تعلیم حاصل کی اوروہ اپنے کالج کی طلباء یونین کے لئے منتخب ہوئے جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ انہوں نے دہلی یوتھ کانگریس اور این ایس یو آئی میں کئی ذمہ داریاں سنبھالی۔
Published: undefined
جمنا پار کے جس علاقہ میں وہ رہتے تھے یعنی گاندھی نگر سے انہوں نے پہلی مرتبہ 1998 میں انتخابی ساست میں اپنی قسمت آزمائی اور قسمت نے ان کا ساتھ دیا اور وہ کامیاب ہوئے ۔ وہ اسمبلی کے لئے منتخب ہونے والے سب سے کم عمر کے سیاست داں بنے۔ اس کے بعد وہ 2003، 2008 اور 2013 میں اسمبلی کے لئے لگاتار منتخب ہوئے لیکن وہ بھی کئی قد آور رہنماؤں کی طرح عام آدمی پارٹی کی لہر کے نذر ہو گئے۔
Published: undefined
ان کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلی شیلا دکشت نے انہیں بہت کم عمر میں وزارت کی ذمہ داری دی اور انہوں نے اس ذمہ داری کو بخوبی نبھایا بھی۔ شیلا دکشت نے انہیں تعلیم ، اربن ڈولپمنٹ یعنی شہری ترقی ، ٹرانسپورٹ اور گرودوارہ انتخابات جیسی کئی وزارتیں دیں ۔سکھ ہونے کی وجہ سے ان کے دور میں گرودوارہ انتخابات میں انہوں نے کافی دلچسپی لی اور سکھوں کو کانگریس کے قریب لانے میں اہم کردار نبھایا۔
Published: undefined
عام آدمی پارٹی کی پہلی 49 روزہ حکومت میں ان کی بہت اہمیت تھی کیونکہ کانگریس کے آٹھ منتخب ارکان کی قیادت وہی کر رہے تھے۔ کیجریوال حکومت کے استعفے سے پہلے جو انہوں نے اسمبلی تقریر کی تھی اس کو ان کی شاندار تقاریر میں شمار کیا جا سکتا ہے ۔ اس تقریر کے بعد ان کا سیاسی قد کافی بڑھ گیا تھا۔ انہوں نے ایک مرتبہ پارٹی چھوڑی بھی تھی لیکن سال بھر بعد ہی وہ پارٹی میں واپس آ گئے تھے۔
Published: undefined
دہلی میں نو جوان کانگریسیوں میں ان کو متحرک رہنماؤں میں شمار کیا جا سکتا ہے اور انہوں نے جس طرح دہلی سے گزرنے والی بھارت جوڑو یاترا میں متحرک کردار ادا کیا تھا اسی وقت سے ایسا محسوس کیا جا رہا تھا کہ وہ دہلی کی سیاست میں متحرک کردار ادا کرنے والے ہیں۔
Published: undefined
جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ دہلی کی سیاست کو ی کیسے دیکھتے ہیں اور کیا آنے والے دنوں میں لوک سبھا کے لئے عام آدمی پارٹی کے ساتھ کانگریس کا اتحاد کو ہوتا ہوا دیکھتے ہیں تو انہوں نے کہا وہ پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے اور جو پارٹی اعلی کمان کی ہدایات ہوں گی ان پر عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام پارٹی کارکنان کو متحد کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined