قومی خبریں

کووڈ ویکسین 'میجک بلٹ' ہے: ڈی ایم سری نگر

محمد اعجاز اسد کا کہنا تھا کہ ویکسین میجک بلٹ ہے، یہ وائرس کے خلاف حتمی تحفظ ہے، لیکن ساتھ ہی طبی ماہرین یہ بات بھی بتاتے ہیں کہ ویکسین لگوانے کے بعد بھی آپ کو ماسک پہننا ہے۔

اعجاز اسد، تصویر ٹوئٹر@AsadamAijaz
اعجاز اسد، تصویر ٹوئٹر@AsadamAijaz 

سری نگر: ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد کا کہنا ہے کہ کووڈ ویکسین 'میجک بلٹ' اور وائرس کے خلاف 'حتمی تحفظ' ہے۔ انہوں نے یہ بات ہفتے کو یہاں شری مہاراجہ ہری سنگھ اسپتال میں 18 سے 45 سال کی عمر کے زمرے کے لوگوں کے لئے شروع کی جانے والی ویکسینیشن مہم کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا کہ 'ویکسین میجک بلٹ ہے، یہ وائرس کے خلاف حتمی تحفظ ہے، لیکن ساتھ ہی طبی ماہرین یہ بات بھی بتاتے ہیں کہ ویکسین لگوانے کے بعد بھی آپ کو ماسک پہننا ہے۔ سماجی دوری کا خیال رکھنا ہے۔ ہاتھ دھونے ہیں۔ ہر ایک شخص کووڈ ایس او پیز سے واقف ہیں ان سب پر عمل کرنے کی ضرورت ہے'۔

Published: undefined

ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ سری نگر میں ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے اور 18 سے 45 سال کی عمر کے لوگوں کے لئے فی الحال دس ویکسینیشن مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'ویکسین کی سپلائی آ گئی ہے۔ ہمارے پاس اس کی معقول مقدار موجود ہے۔ جموں و کشمیر میں اب تک سب سے زیادہ ویکسین سری نگر میں لگوائی گئی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی مانگ بڑھ گئی ہے'۔

Published: undefined

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'اٹھارہ سے پنتالیس سال کی عمر کے زمرے کے لیے ویکسینیشن کے دس مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ مراکز کی تعداد میں اضافہ بھی کیا جائے گا'۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined