سپریم کورٹ نے گزشتہ دنوں گیانواپی مسجد میں موجود وضوخانہ کی صفائی کا حکم جاری کیا تھا، اور اب اس تعلق سے پیش رفت شروع ہو چکی ہے۔ جمعرات کی صبح اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بند وضوخانہ کی صفائی 20 جنوری یعنی ہفتہ کے روز کی جائے گی۔ صفائی کے وقت وضوخانہ کی صفائی سے متعلق عرضی سپریم کورٹ میں داخل کرنے والے فریق کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر اہم حضرات بھی موجود رہیں گے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو ضلع مجسٹریٹ ایس راج لنگم کی صدارت میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ہندو فریق اور انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ 20 جنوری کو سیل کیے گئے وضوخانہ کی صفائی کی جائے گی اور اس کے لیے صبح 9 بجے سے 11 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
Published: undefined
شری کاشی وشوناتھ دھام میں ہوئی اس میٹنگ کے دوران فیصلہ لیا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ہندو اور مسلم فریقین کے دو دو نمائندے بند وضوخانہ کی صفائی کے دوران موجود رہیں گے۔ کوئی بھی نمائندہ وضوخانہ کی جالی کے اندر داخل نہیں ہوگا۔ صرف صفائی اہلکار ہی اندر داخل ہو سکیں گے اور انتہائی احتیاط کے ساتھ صاف صفائی کا کام کریں گے۔ وضوخانہ کی صفائی کے دوران سیکورٹی کا بھی پختہ انتظام رہے گا اور بند وضوخانہ میں کسی کو بھی غیر ضروری طور پر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined