قومی خبریں

حکومت کابدعنوانی پر’ زیرو ٹالیرنس پالیسی’ کا دعوی مضحکہ خیز:اکھلیش

سب سے زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ تمام گھپلے سکریٹریٹ کی احاطے میں ہی ہوئے ہیں اور ان میں وزراء کے اسٹاف ملوث پائے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت پر گھپلوں پر پردہ ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہےکہ حکومت کی’ زیرو ٹالیرنس‘ کی پالیسی مذاق بن کر رہ گئی ہے۔اور وہ اپنے کو بچانے و دوسروں کو پھنسانے کی پالیسی کے تحت کام کررہی ہے۔

Published: undefined

مسٹر یادو نے جمعرات کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ اترپردیش میں کورونا بحران سے مقابلے میں ناکام بی جے پی حکومت اب اپنے گھپلوں پر پردہ ڈالنے کو کشش میں دن رات سرگرداں ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے ساتھ ہی گھپلے شروع ہوگئے۔ پی ڈی ایس ،69ہزار ٹیچرو کی تقرری ،اسکولی بچوں کے لئے ڈریس ،ڈی ایچ ایف ایل ، ہوم گاڑڈس کے ساتھ پی ڈبلیو ڈی، پنچایتی راج اور اطفال فلاح و بہبود میں اس حکومت کے گھپلے سرزدعام ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ تمام گھپلے سکریٹریٹ کی احاطے میں ہی ہوئے ہیں اور ان میں وزراء کے اسٹاف ملوث پائے گئے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ آخر بی جے پی حکومت کے پاس کیا جواب ہے کہ سکریٹریٹ میں بیٹھ کر جو بھی لوگ مویشی پروری گھپلے کو انجام دے رہے تھے ان کو وہاں بیٹھے کی جگہ کس نے دیا تھا۔ساتھ ہی اس بات کا بھی ذکر کیا جائے کہ اس جگہ سے وزیر اور نائب وزیر اعلی کا دفتر کتنا دور ہے۔

Published: undefined

سابق وزیر اعلی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکریٹریٹ میں علیحدہ ایک دفتر ہی کھل جائے اور کسی کی اس پر نظر تک نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ یہ تو اسی وقت ممکن ہوگا جب اوپر کے بڑے لوگ بھی اس کے تحت جاری کاروبار میں برابر کے شراکت دار ہوں گے۔ایس پی سربراہ نے بی جے پی حکومت پر سیاسی دشمنی میں سابقہ ایس پی حکومت کے میعاد کارمیں شروع کرائے گئے کاموں کو جان بوجھ کر التواء میں رکھنے کا بھی الزام لگایا۔

Published: undefined

مسٹر یاد و نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے اپنی جان بچانے اور من مانی جانچ کے لئے اب ایس ٹی ایف جانچ کا نیا کھیل شروع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں چاہئے 69ہزار ٹیچروں کی تقرری کا معاملہ ہو یا ایک سے زیادہ نام پر نوکری حاصل کرنے کا معاملہ، چاہئے مویشی پروری کے وزیر کے ذاتی سکریٹری کے ذریعہ ٹھیکداری کا گھپلہ ہو یا رام پور میں محمداعظم خان کی جانچ کا معاملہ ہواپنوں کو بچانا اور دوسروں کو پھنسانے کی بی جی پی کی پالیسی پر بھی ایک ایس ٹی ایف جانچ ہونی چاہئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined