قومی خبریں

اروناچل پردیش سے لاپتہ 5 نوجوانون کو آج ہندوستان کے حوالہ کرے گی چینی فوج

کرن رجیجو نے ٹویٹ کیا، ’’چین کی پی ایل اے نے ہندوستانی فوج سے تصدیق کی ہے کہ وہ اروناچل پردیش کے نوجوانوں کو ہمارے حوالے کر دے گی۔ نوجوانوں کو مخصوص مقام پر 12 ستمبر کو کسی بھی وقت سونپا جا سکتا ہے‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: مرکزی وزیر کِرن رجیجو نے کہا ہے کہ چینی فوج اروناچل پردیش کے پانچ نوجوانوں کو ہمارے حوالے کر دیگی۔ انہوں نے کہا کہ چینی فوج پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے ہندوستانی فوج کے سے اس کی تصدیق کی ہے۔ رجیجو نے کہا کہ آج کسی بھی وقت، پانچوں نوجوانوں کو ہمارے حوالہ کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

کرن رجیجو نے جمعہ کو ٹویٹ کیا، ’’چین کی پی ایل اے نے ہندوستانی فوج سے تصدیق کی ہے کہ وہ اروناچل پردیش کے نوجوانوں کو ہمارے حوالے کر دے گی۔ انہیں 12 ستمبر کو مخصوص مقام پر کسی بھی وقت حوالہ کیا جا سکتا ہے۔ "

Published: undefined

قبل ازیں، رجیجو نے ہی یہ اطلاع دی تھی کہ چینی فوج نے قبول کیا ہے کہ پانچوں نوجوان ان کی طرف پائے گئے ہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا تھا ، ’’چین کی پی ایل اے نے ہندوستانی فوج کے ہاٹ لائن پیغام کا جواب دیا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ اروناچل پردیش سے لاپتہ نوجوان ان کی طرف پائے گئے ہیں۔ انہیں ہماری اتھارٹی کو سونپنے کے بارے میں غور و خوض کیا جا رہا ہے۔"

Published: undefined

نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کا واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا تھا جب ایک گروپ کے دو افراد جنگل میں شکار کرنے گئے تھے اور واپسی پر انہوں نے پانچوں نوجوانوں کے اہل خانہ کو بتایا کہ انہیں چینی فوجیوں نے ایک فوج کے گشتی علاقہ سے اغوا کر لیا ہے۔ یہ مقام ناچو سے 12 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined